?️
سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے رہنماؤں کی دھمکیاں لفظوں اور پروپیگنڈے کی جنگ ہے اور ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے حکام کی دھمکیاں لفظوں کی جنگ اور پروپیگنڈہ ہیں، کہا کہ لبنان کے تیل اور گیس کے بارے میں صیہونی بیانات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی دھمکیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن مزاحمتی تحریک کی جانب سے اپنی سرزمین پر قبضہ کرنے سے روکے جانے کے بعد، ہماری دولت کی لالچ میں ہے اور جب ہم لبنان میں کمزوری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دشمن اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی پرانی پالیسیوں کی طرف لوٹ جاتا ہے۔
فضل اللہ نے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان کو ہمیشہ مضبوط رہنا چاہیے اور مزاحمت کو ہمیشہ تیار رہنا چاہیے، مزید کہا کہ یہ دھمکیاں ظاہر کرتی ہیں کہ لبنان میں مزاحمت تمام لبنانیوں کی قومی ضرورت ہے، لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن ہماری قوم کی مزاحمت اور ارادے کے سامنے ایک شکست کھا چکا ہے لہذا وہ مزاحمت پر بھروسہ کرنے والی قوم کو خوفزدہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی کنیسٹ ممبر: نیتن یاہو نے غزہ جنگ کو بغیر کسی خاص مقصد کے جاری رکھا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں مزاحمتی
جون
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
صیہونی اخبار نے لیا نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومت میں
اپریل
ڈونلڈ ٹرمپ کا قابلِ اعتماد یہودی مشیر، قومی سلامتی کے مشیرِ کے لیے مرکزی امیدوار
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیرِ قومی سلامتی مائیک والٹز
مئی
شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس کے سلسلہ میں ایرانی اور عراقی عدلیہ کمیٹی کا مشترکہ بیان
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے اعلان
دسمبر
یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
وزیر خزانہ نے پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کی ہدایت کر دی
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر رضا باقر
جنوری
غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے قحط کی سنگین
مارچ