?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی پالیسی اب اس حکومت کو کوئی فائدہ نہیں دے گی بلکہ حماس کے لیے جنگ شروع کرنے کا ایک بہانہ ہو گی۔
صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ نگار نے اس بات پر تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی مزاحمتی گروہوں کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی طرف لوٹنے کی پالیسی اس حکومت کو کوئی فائدہ نہیں دے گی۔
سیاسی امور کے ایک اسرائیلی ماہر یونی بین مناحیم کا کہنا ہے کہ صیہونی اعلیٰ حکام نے مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی پالیسی پر واپس آنے کے لیے سبز روشنی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی گروپوں میں تفرقہ ڈالنے کی صیہونی چال ناکام:برطانوی تجزیہ کار
صیہونیوں نے غالباً ان رہنماؤں کے قتل کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے جو فلسطین سے باہر ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سیکورٹی حکام نے دہشت گردی کی پالیسی کی طرف واپسی کے امکان کی چھان بین کی ہے،تاہم حماس نے بھی غزہ میں حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں کیونکہ وہ غزہ کو صہیونیوں کا قریب ترین حلقہ سمجھتی ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس وقت صیہونی صرف حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کے قتل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر لبنان، غزہ یا مغربی کنارے میں حماس کے رہنماوں میں سے کسی ایک کے قتل کی کاروائی کو انجام دیا جائے گا تو یہ صرف حماس کے لیے جنگ شروع کرنے کا جواز ہو گا۔
مزید پڑھیں: مارو گے تو جواب صرف غزہ سے نہیں دیا جائے گا؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ
اس صیہونی تجزیہ نگار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حماس میدان جنگ میں اتحاد کی تلاش میں ہے اور اس مسئلے نے تل ابیب کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اگر صہیونی العاروری کو قتل کریں گے تو مجھے شک ہے کہ یہ مسئلہ ایک آپریشن کا باعث بنے گا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن 9 مارچ تک صدر کے انتخاب کیلئے تیار
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد
فروری
برطانوی وزیر خارجہ اپنی رعایا پر صہیونی حملے سے خوفزدہ
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی آج غزہ کے
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام میں تیزی
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:نئے سال کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے
فروری
یحییٰ السنوار حماس کا نمبر ایک شخص صہیونیوں کا ڈراؤنا خواب کیسے بن گیا؟
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: یحییٰ السنوار، جو آج حماس کے نمبر ایک قائد اور
اکتوبر
غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجی کہاں چھپتے ہیں؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ خبروں میں غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں
نومبر
گارڈین: امریکا نے دوسرے ممالک کے لیے سیکیورٹی کم کردی ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب
?️ 22 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری
مارچ
روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان کردیا
?️ 17 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان
اپریل