?️
سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید قیدیوں کی رہائی کی صورت میں وہ موجودہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے تیار ہیں۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے یہ تجویز پیش کی اور دعویٰ کیا کہ اگر 10 صہیونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں وہ جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک ویڈیو بیان میں ان بیانات کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کے عوام پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
تاہم صیہونی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو تباہ کرنے اور باقی تمام قیدیوں کی واپسی کی کوشش کے مقصد سے اپنی فوجی کاروائیاں جاری رکھے گا۔
حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی جمعہ کو غزہ کے عوام کو امداد کی فراہمی اور صہیونی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے مقصد سے شروع ہوئی تھی جو طے پانے والے معاہدے کے مطابق یہ آج (پیر) کو ختم ہوگی۔
جنگ بندی کی مدت میں صیہونی حکومت نے کئی بار اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
قبل ازیں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کیوں ہارا، حماس کیسے جیتی؟امریکی ماہرین کی زبانی
بیان میں کہا گیا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اس معاہدے میں مذکور 4 دن کی مدت کے بعد سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے رہائی پانے والے اسرائیلی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کر کے عارضی جنگ بندی میں توسیع کرنے کی کوشش کرے گی،۔


مشہور خبریں۔
لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ۔ خواجہ آصف
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے
اکتوبر
پاکستان، ایران، ترکی کے درمیان مال بردار ٹرین کا افتتاح
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ایران کے
دسمبر
گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر
?️ 26 جنوری 2021گوگل کی جانب سے موبائل سرچ کے ویژول ری ڈیزائن کو متعارف کرانے کا
جنوری
افغانستان سے انخلاء میں واشنگٹن کا نقصان ؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ مائیکل میک
اگست
غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے گھروں اور مساجد پر بمباری
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ شہر
جولائی
پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے فلسطین کے ساتھ
نومبر
امریکی شہریوں کا وائٹ ہاؤس کے سامنے انوکھا احتجاج
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ہزاروں امریکی شہریوں نے غزہ کی جنگ میں جھوٹی سرخ
جون
آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور خیبر پختونخوا کے قبائلی رہنماؤں
جون