?️
سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کا کہنا کہ بائیڈن کے تبصروں نے ان کے اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کو بے نقاب کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو کے بارے میں بائیڈن کے بیانات پہلے وائٹ ہاؤس میں پرائیویٹ طور پر دیے جاتے تھے لیکن اب انہیں عوامی سطح پر دیا جاتا ہے جس سے ان کے اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کا پتہ چلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں
صیہونی میڈیا نے کہا کہ آخرکار ہم بائیڈن اور نیتن یاہو کے تعلقات میں کشیدگی اور بحران دیکھیں گے۔
دریں اثنا، نیویارک ٹائمز نے بھی نشاندہی کی ہے کہ بائیڈن کے حالیہ بیانات سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان خلیج اور اختلافات مکمل طور پر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
اس اخبار نے زور دے کر کہا کہ بائیڈن کے حالیہ بیانات 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کے حوالے سے امریکی حکومت کے لہجے میں سب سے زیادہ غیر معمولی تبدیلی ہے۔
واضح رہے کہ بائیڈن نے نیتن یاہو کی کابینہ میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں صیہونی حکومت کی تاریخ کی سب سے انتہا پسند حکومت قرار دیا تھا اور کہا کہ اگرچہ نیتن یاہو ان کے اچھے دوست ہیں لیکن انہیں بدلنا ہوگا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز ایک تقریر میں اعلان کیا کہ نیتن یاہو کو اپنی کابینہ میں تبدیلی کرنی چاہیے۔
امریکی صدر نے اس سلسلے میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف اندھا دندھ بمباری کی وجہ سے تل ابیب اپنی حمایت کھو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو اسرائیل فلسطین تنازع کا طویل مدتی حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کابینہ کو مضبوط اور اس میں ردوبدل کرنا چاہیے۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے 100 سے زائد اسیروں کی رہائی کے لیے قطریوں اور مصریوں سے گھنٹوں بات کی۔ یہودیوں کی حفاظت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛کیا ہو سکتا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی موجودہ کابینہ (اس جعلی حکومت کے قیام کے بعد سے) انتہائی سخت ترین کابینہ ہے اور دو ریاستی حل نہیں چاہتی۔ نیتن یاہو مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کو انکار نہیں کر سکتے۔
مشہور خبریں۔
روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
مودی حکومت پی ڈی پی پر گپکار الائنس چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، التجا مفتی
?️ 26 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز
اکتوبر
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
عمران خان کو کوئی فائر نہیں لگا، ڈرامہ کر رہا ہے، رانا ثنااللہ
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
جنوری
سیاسی تعصب کے بغیر افغانوں کی مدد کریں:طالبان کی عالمی براداری سے اپیل
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے نائب وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
جنوری
طوفان کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ میں مہلک طوفانوں اور مغربی ساحل
دسمبر
انتہا پسند صیہونی وزیر کی غزہ جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی مخالفت
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکہ کے خصوصی
جون
مردہ پیدا ہونے والا امریکی بچہ
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ جسے بحری اتحاد تشکیل دے کر صیہونی اہداف کے
جنوری