افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہو گی، وزیر دفاع

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ترکیہ میں 2 گھنٹے قبل ایک میٹنگ ہوئی، جس کے نتائج کل تک سامنے آجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی، قطر میں مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا ابھی بات چیت کا دوسرا دور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہماری جو بھی بات چیت ہوئی، اگر وہ میری خوش فہمی نہ ہو تو وہ لوگ امن چاہتے ہیں اور ہم بھی امن کے خواہشمند ہیں، کن شرائط پر امن ہوگا، کچھ باتیں قطر میں واضح ہوئیں، کچھ آج ہو جائیں گی، امید ہے معاہدہ ضرور ہوگا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوست ممالک کی وساطت سے کیا جا رہا ہے، قطر اور ترکیہ بڑے خلوص سے اس عمل میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 40 سال سے ہم افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں، تقریبا 40 لاکھ ہی افغان باشندے یہاں مقیم رہے، جہاں ایک قوم نے آپ کی اتنی مہمان نوازی کی ہو، آپ کا ہمسائیہ ہو، ایک مذہب کے ماننے والے ہوں، تو کیا آپ اس قوم کیخلاف بھی دہشت گردی کو سپورٹ کریں گے ؟ اس سے زیادہ دکھ کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

افغانستان کو ایک مناسب تعلق رکھنے کے لیے اور کیا لوازمات چاہیں؟ ایک ایجنڈا طے ہونا چاہیے، دونوں ممالک بھائی چارے اور ہمسائیہ کی طرح رہیں، ضروری نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے بغل گیر ہوں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ جو بھی افغان شہری ویزہ لے کر پاکستان آیا ہے، اسے واپس جانا ہو گا، ویزہ دیا ہے، مستقل رہائش نہیں۔

مشہور خبریں۔

عراق میں الہول کیمپ کے ساتھ امریکہ کا کھیل

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     الہول کیمپ سے داعش کے دہشت گردوں کے خاندانوں

ایران اور روس نے امریکہ کو کیسے پریشان کر رکھا ہے؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ روس اور

حماس غزہ میں لبنان کی حزب اللہ کا راستہ اپنا سکتی ہے: صہیونی میڈیا 

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کے جدید ڈرونوں کے مقابلے میں

حکومت کی جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں، چیف جسٹس

?️ 15 جون 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے

ٹرمپ کے مقدمے کے موقع پر ایک پراسرار پیغام

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سیاسی کارکن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

غیر ملکی سازشوں پر حتمی فتح یمنی اور شامی عوام کی ہوگی:شام میں یمنی سفیر

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:شام میں یمنی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر

افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ بھوکے ممالک میں سے ایک

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:   سیو دی چلڈرن نامی بچوں کے لیے انسانی امداد کی

قزاقستان میں بغاوت ، ہنگامی حالت کا اعلان

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے