بائیڈن نے امریکی کانگریس سے اسرائیل کے لیے کیا مانگا؟

امریکی

?️

سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے کے بعد امریکی صدر نے اپنے ملک کے اعلی قانون سازوں کے ساتھ ملاقات میں صیہونی حکومت کے لیے امدادی پیکج کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مخصوص اہداف پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ملک کے سینئر قانون سازوں (سینیٹ اور ایوان نمائندگان) کے ساتھ ملاقات میں صیہونی حکومت کے لیے امدادی پیکج کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟

کل بروز ہفتہ امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملوں کے بعد امریکی ایوان نمائندگان اس حکومت کے لیے امدادی بجٹ کو اپنے ایجنڈے میں رکھے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اکثریتی رہنما اسٹیو اسکیلیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے قوانین پر نظرثانی کرنے اور ایران کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے اپنے منصوبے میں تبدیلی کرے گا۔

 بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایوان نمائندگان مضبوطی سے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران کو اس بلا اشتعال حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے،اس امریکی قانون ساز نے کہا کہ مزید تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بائیڈن کو یوکرین زیادہ پیارا ہے یا اسرائیل؟

یاد رہے کہ امریکی حکومت کا اسپورٹ بجٹ بل سینیٹ کی 70 فیصد حمایت کے ساتھ فروری میں منظور کیا گیا تھا، لیکن ایوان نمائندگان میں اسے روک دیا گیا، ایوان نمائندگان میں ریپبلکن قانون ساز اس بل پر غور نہیں کر رہے ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ یوکرین کے لیے مزید فنڈنگ ​​کی مخالفت کرتے ہیں، اور اسے مزید سرحدی فنڈنگ ​​سے مشروط کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خان یونس میں اسرائیلی فورسز

صیہونی حکومت کا آنروا کے ساتھ تعاون کا خاتمہ: غزہ میں انسانی بحران کا خطرہ

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت نے آنروا کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ

ہمایوں اختر خان کا حکومت کو مشورہ

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے زور دیا ہے

بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں، کورکمانڈرز کانفرنس

?️ 10 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور

پی کے کے نے انحلال کا اعلان کیا

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں: ترکی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کردستان ورکرز پارٹی

5 آئی پی پیز پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیا ہے

?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے

کیا روس امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرے گا؟

?️ 11 نومبر 2023روس کے نائب وزیر خارجہ نے ماسکو کے بارے میں واشنگٹن کے

ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں: چینی صدر

?️ 16 جون 2023چین کے سرکاری ریڈیو سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے