?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک تقریر میں امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس میں موجود اس ملک کی دونوں سیاسی جماعتوں کے بہت سے اراکین کی جانب صیہونی حکومت کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حمایت فیصلہ کن ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس میں موجود اس ملک کی دونوں سیاسی جماعتوں کے بہت سے اراکین کی جانب صیہونی حکومت کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حمایت فیصلہ کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی طلباء کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا
مقبوضہ بیت المقدس میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ہرزوگ نے بائیڈن حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی سیاستدانوں کے شکر گزار ہیں اور ان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
اس سے پہلے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اس حکومت کے لیے امریکی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہم حماس کے پاس موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں نیز اسرائیل کی مدد کرتے رہے ہیں گے جب تک اس بات کو یقینی نہ بنا لیا جائے کہ اسرائیل کی دفاعی ضروریات پوری ہو چکی ہیں۔
اس طرح امریکی حکام نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام خاص طور پر بچوں کے قتل عام پر مبنی جرائم کا ذکر کیے بغیر تل ابیب کے لیے واشنگٹن کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے کہا کہ غزہ کے تنازعے نے مغربی ممالک کے دوہرے معیار کو عیاں کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس کی قابض کے درمیان تنازعات کے نئے دور نے مغربی ممالک کے دوہرے معیار کو عیاں کر دیا ہے،ان میں اتنی ہمت بھی نہیں کہ وہ اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت بھی کر سکیں۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ اسرائیل کی حمایت کے جال میں پھنس چکا ہے ؟
دیمتری پولیانسکی نے اس سلسلے میں مزید کہا: امریکہ سلامتی کونسل میں کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو اسرائیل کی مذمت کرے یا غزہ میں اس کی زمینی کارروائیوں کو خطرے میں ڈالے۔


مشہور خبریں۔
غزہ سے متعلق صیہونی منصوبے پر شکوک و شبہات میں اضافہ:برطانوی اخبار
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اسرائیلی حکومت کے غزہ سے متعلق
مارچ
خیبر شکن کا نام بالکل صحیح تھا : عطوان
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: اپنے تازہ ترین تجزیے میں، لندن سے شائع ہونے والے
فروری
شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت
اگست
تل ابیب یمن کے خلاف کرائے کے فوجیوں کا محتاج
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جنگ کے سابق وزیر اویگڈور لائبرمین نے یمن کی اسرائیل
ستمبر
آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت
?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور سپہ
دسمبر
مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کےخلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، شبیر شاہ
?️ 3 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا لبنان دھماکوں کے بارے میں بیان
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا
ستمبر
جو بائیڈن کا ذہنی امتحان لینے کی پیشکش پر انکی اہلیہ کا شدید ردعمل
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے معمر صدر جو بائیڈن پر ریپبلکنز کی تنقید کے
مارچ