?️
نوبل کمیٹی نے امن انعام کے امیدوار کا فیصلہ غزہ معاہدے سے قبل کیا گیا
ناروے کی نوبل کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کے نوبل امن انعام کے لیے امیدوار کا انتخاب پیر کے روز کر لیا گیا تھا۔ کمیٹی نے اپنی حتمی میٹنگ میں فیصلہ کیا، تاہم روایتی طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ امیدوار کون ہے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اس اعلان کا مطلب یہ ہے کہ امن انعام کا فیصلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے سے قبل کیا گیا تھا۔ یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سامنے آیا، جو خود کو نوبل انعام کے قابل قرار دیتے رہے ہیں۔
نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان ارک آشیم نے بتایا کہ کمیٹی کی آخری نشست پیر کے روز ہوئی تھی۔ ان کے مطابق، کمیٹی عام طور پر انعام کے اعلان سے چند دن یا ہفتے پہلے اپنا فیصلہ کر لیتی ہے، تاہم فیصلے کے وقت کی تفصیل کبھی ظاہر نہیں کی جاتی۔
آشیم نے مزید کہا کہ جمعے کے روز انعام یافتہ شخصیت کے اعلان سے قبل کمیٹی کا کوئی اور اجلاس طے نہیں۔ ان کے بقول، اس سال صرف ایک شخص یا ادارے کو نوبل امن انعام دیا جائے گا، اگرچہ کچھ تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ عالمی تنازعات کے پیش نظر کمیٹی ممکنہ طور پر اس سال انعام روک سکتی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں بارہا دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف تنازعات کو ختم کرنے میں کردار ادا کر چکے ہیں، لہٰذا وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ اگر انعام انہیں نہ دیا گیا تو یہ امریکہ کی توہین ہوگی۔
تاہم، نوبل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے لیے انعام حاصل کرنا انتہائی غیر متوقع ہے، کیونکہ ان کی پالیسیوں نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد قائم عالمی نظم کو نقصان پہنچایا، جس کی نوبل کمیٹی ہمیشہ حمایت کرتی آئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کمیٹی اس سال ممکنہ طور پر سوڈانی رضاکار نیٹ ورک، اقوام متحدہ کے اداروں جیسے یو این ایچ سی آر یا یونیسف، یا بین الاقوامی عدالتِ انصاف جیسی تنظیموں میں سے کسی کو منتخب کر سکتی ہے۔
اسی طرح، اس امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ انعام صحافیوں یا میڈیا تنظیموں کو دیا جائے، کیونکہ گزشتہ سال کے دوران ریکارڈ تعداد میں صحافی خاص طور پر غزہ میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے۔ اس صورت میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) یا رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (RSF) جیسے ادارے ممکنہ امیدوار ہو سکتے ہیں۔
نوبل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، اس سال 338 افراد اور ادارے امن انعام کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، مگر نوبل کے قوانین کے تحت یہ فہرست پچاس سال تک خفیہ رکھی جاتی ہے۔
گزشتہ سال (2024) نوبل امن انعام جاپانی ایٹمی حملوں کے متاثرین کی انجمن نیہون ہیدانکيو کو ان کی جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کوششوں پر دیا گیا تھا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
السوڈانی کے دورہ ایران کے بارے میں میڈیا کا نظریہ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے دورہ ایران کے
جنوری
ترک عوام نے ہرتزوگ کے دورے کے خلاف احتجاج کیا اور ہم سب قاسم سلیمانی ہیں کے نعرے لگائے
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: حزب اللہ انصار اللہ کے جھنڈے اور شہید سردار قاسم
مارچ
بن گوئر گلے کی ہڈی بن گیا ہے
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر، Itmar Ben-Guer کے اعلان
ستمبر
ابھی شروعات ہے آگے دیکھو ہوتا کیا ہے
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:مشہور صہیونی ماڈل شائی زانگو نے مقبوضہ بیت المقدس کے یروشلم
اگست
یاسر حسین نے نوشین شاہ کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا
?️ 21 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر
جون
یوکرین میں آپریشنز صورتحال نہیں بدلے گی: کریملن
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج بدھ کو
جون
الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے اضافی کاغذ ختم ہوگیا
?️ 1 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس بیلٹ پیپرز
فروری
ضمنی الیکشن میں بائیکاٹ کرکےتحریک انصاف اپنا نقصان کرےگی۔ عطا تارڑ
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نےکہا
اگست