?️
اسرائیلی آبادکاروں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ
رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے ایک مسجد کو نذرِ آتش کرنے اور اس کی دیواروں پر نفرت انگیز نعرے تحریر کرنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں نمازی جب فجر کی نماز کے لیے مسجد پہنچے تو دروازے پر آگ کے آثار، کالا دھواں اور ٹوٹا ہوا شیشہ موجود تھا۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں میں دو افراد کو پیٹرول اور اسپرے کین کے ساتھ مسجد کی طرف آتے اور کچھ دیر بعد فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے اور ’ریوینج‘ اور ’پرائس ٹیگ‘ کے الفاظ لکھے جو فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے حملوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ویسٹ بینک میں یہ واقعہ اسرائیلی آبادکاروں اور فوجی تشدد میں حالیہ اضافے کا حصہ ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ سال مغربی کنارے میں 45 مساجد کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مقامی رہائشیوں کے مطابق رمضان میں مسجد پر حملہ روزے دار مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان صرف ایک منٹ کی ملاقات
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے سنیچر کی شام کو اعلان
ستمبر
عراق میں داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی فورسز نے شمالی عراق میں داعشی دہشت گرد تنظیم
جنوری
مجھے یقین نہیں ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ممکن ہے: بائیڈن
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: جو بائیڈن نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ غزہ
جون
مسترد ووٹوں پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے دوران 7
مارچ
صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان آپریشن کا معاشی نقصان
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اقتصادی ماہرین نے
اکتوبر
سویڈا بحران کہاں سے شروع ہوا؟
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: سویدا میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری بحران کی جڑیں
جولائی
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی۔ خواجہ آصف
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جولائی
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک
?️ 23 اگست 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی
اگست