?️
سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے اداریے میں لکھاکہ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل (منگل) المنار ٹی وی کے قیام کی 30 ویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب کے ساتھ ، جس میں وہ تر وتازہ اور شاداب لگ رہے تھے، نے صیہونی حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا نیزصیہونیوں کو اور ان کے عرب اتحادیوں کو مایوسی کا شکار کر دیا۔
لندن شے شائع ہونے والے انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے آج (بدھ کے روز) اپنے اداریے میں لکھا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہنے والی اپنی تقریر میں صرف ایک بار کھانسی کی جس کو ہنستے ہوئے اور مذاق کرتے ہوئے انھوں نے معمولی کھانسی کہا ، رپورٹ کے مطابق سید نصراللہ اپنی آخری دو تقریروں میں اپنی موسمی حساسیت کے باوجود شجاعت اور بہادری کے ساتھ دکھائی دیے ، 25 مئی کو مزاحمت کی فتح کی برسی کے موقع پر جبکہ انھیں مسلسل کھانسی ہورہی تھی تاہم پھر بھی انھوں نے تقریر کرنے پر اصرار کیا کیونکہ ہر سال 25 مئی صیہونی حکومت کی شکست اور جنوبی لبنان کو صیہونی تسلط سے آزادی کی یاد منائی جاتی ہے۔
رائے الیوم نے زور دے کر کہاکہ عرب رہنماؤں میں صہیونی ہمیشہ صرف سید حسن نصراللہ کی تقریروں پر توجہ دیتے ہیں اور ان میں بیان کردہ تمام مواد کا تجزیہ کرتے ہیں لیکن کل انہوں نے ان کی پچھلی تقریروں کی نسبت اس کی تقریر پر زیادہ توجہ دی جس میں انھیں لگا کہ انھوں نے نصراللہ کی بیماری کے بارے میں بات کرنے میں بہت آگے جاچکے ہیں یہاں تک ان کے ممکنہ جانشین کے طور پر حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کے بارے میں بات کرنے کےسلسلہ میں زیادہ روی سے کام لیا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے تمام حلیفوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی جنہوں نے مختلف طریقوں سے ان کے ساتھ اپنی مہربانی اور محبت کا اظہار کیا ، اور عالم عرب ، بین الاقوامی اور لبنان کے اندر پیش آنے والی سیاسی صورتحال کا تجزیہ کیا اور کہا کہ کہ لبنان کو درپیش مشکلات اس ملک کے امریکہ کے محاصرے میں ہونے کی وجہ سے ہیں لہذا انہوں نے دھمکی دی کہ اگر لبنانی حکومت جان بوجھ کر نااہلی جاری رکھے گی تو یہ محاصرہ توڑ دیاجائے گا۔
مشہور خبریں۔
آٹھ ماہ کی سیکیورٹی ایک گھنٹے میں تباہ ہو جائے گی: شیخ نعیم قاسم
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
اگست
صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد صدرِ مملکت عارف
مارچ
اسرائیل خطے کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار اور محقق فراس اوغلو
جون
صہیونی وزیر کی فلسطینی رہنما کو قتل کی دھمکی
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا
مئی
دن رات بمباری، رات دن قتل عام
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف
اکتوبر
یمنی بحران سیاسی طور پرحل ہونا چاہیے: خلیج تعاون کونسل
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ یہ
مارچ
اسرائیل کا دفاعی نظام سنگین خطرے سے دوچار؛صہیونی اخبار کا انکشاف
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام
جولائی
چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق
?️ 28 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں)خلائی تحقیقاتی ماہرین نے چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے
اپریل