?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، دیر سویر ہو سکتی ہے، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا۔
انہوں نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں گے اور مثبت حل نکل آئے گا اور دوسرے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
شیخ رشید نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد آنے سے روکنے کے لیے پورے پاکستان میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور لوگوں کو روکا گیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل رات کے واقعات کے بعد لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے۔مگر عمران خان بہتر حل نکال کریں گے۔شاید اب دوسری بار لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
سارے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے اور سب سے زیادہ کریڈٹ عمران خان کو جائے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے الیکشن کے اعلان کے لیے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دے دیا ، جناح ایونیو اسلام آباد پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 6 روز میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر اسلام آباد آؤں گا ، 30 گھنٹوں میں کنٹینر پر پشاور سے یہاں پہنچا ہوں، راستے میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، آزادی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا لیکن 30 گھنٹے میں دیکھا کہ قوم غلامی کے خوف سے آزاد ہو گئی ہے، جس طرح آزادی کی تحریک کے شرکاء نے آنسو گیس شیلنگ کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
عمران خان نے کہا کہ کیا جمہوریت میں اس طرح کے طریقے اپنائے جاتے ہیں، ایک ساتھی کو اٹک میں اور ایک کو دریائے راوی میں گرا کر شہید کیا گیا، 3 لوگوں کو کراچی میں شہید کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خوف دلایا جاتا ہے کہ بھیک نہ مانگی اور قرضے نہ ملے تو ملک نہیں چلے گا، قوم کسی صورت امریکی سارش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔


مشہور خبریں۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا
جنوری
صیہونی حکومت کے شام کے شہروں قنیطرہ اور درعا پر حملے
?️ 27 جون 2026سچ خبریں: شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ
جون
ایران میں اقتصادی بدامنی کا امریکی صیہونی دباؤ کا منصوبہ، ہائبرڈ جنگ کی حکمت عملی کیا ہے؟
?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر اقتصادی، میڈیا، سائبر
ستمبر
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون
وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات کا اجلاس، معاشی ترقی اور ریونیو میں اضافہ
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد، وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات
نومبر
جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں کو توپ خانے
اکتوبر
کیا امریکہ اور اسرائیل نے روس سے غزہ جنگ کا بدلہ لیا ہے؟
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب
مارچ
حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو چنے چبوا رہی ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی مقامات
اکتوبر