🗓️
سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک جمعرات کے روز مغربی مأرب میں نئے فوجی اڈوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے صوبہ مأرب میں انصاراللہ تحریک کی نئی کامیابیوں کی اطلاع دی ہے ،رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مأرب کے مغرب میں واقع سرواح علاقے میں نئے فوجی اڈوں کو آزاد کرالیا۔
واضح رہے کہ یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی حالیہ پیش قدمی کے بعد صوبے کے ایک ممتاز شیخ اور سعودی اتحاد کے ایک ممبر نے کہا کہ مأرب شہر چند ہی دنوں میں آزاد ہو جائے گا، رپورٹ کے مطابق مستعفی یمنی حکومت کے قریبی کمانڈروں نے گذشتہ تین دنوں کے دوران شمال مغربی مأرب محاذ پر صنعا افواج کی بڑے پیمانے پر پیشرفت کو حزب الاصلاح کی عسکریت پسندوں کی غیر اعلانیہ پسپائی کی وجہ مسقط مشاورت سے ان کو نکالنا قرار دیا ہے۔
یادرہے کہ اتوار کے روز نیوز ذرائع نے اطلاع دی کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس اور ان کے امریکی ہم منصب تیمتھی لینڈرنگ عمان میں صنعا کے وفد کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد سعودی عرب کے لئے صنعا کی شرائط پر بات چیت کے لئے ریاض پہنچ گئے تھے،واضح رہے کہ سعودی اتحاد پچھلے چھ سال سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنارہا ہےنیز پورے ملک کا محاصرہ کیے ہوئے ہے جس کی وجہ سے یمنی عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں لیکن ادھر جب یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں اپنا دفاع کررہی ہیں عرب ممالک کے ساتھ ساتھ پورے مغربی میڈیا میں ایک ہاہا کار مچی ہوئی ہے کہ یمنی عوام کا قتل عام ہو رہا ہے ان کو بچایا جائے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری
🗓️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017
ستمبر
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے: اقوام متحدہ
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور نے خبردار
جولائی
جمہوریت کا گہوارہ ہونے کے دعویدار ملک میں جنگی جرائم پر تنقید کی سزا!
🗓️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فرانس جو ایک طویل عرصے سے دنیا میں جمہوریت کا
اپریل
غزہ کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوسلو اجلاس میں اس
دسمبر
امت اسلامیہ کی حفاظت کے لیے امام خمینی کا ایک بےنظیر کارنامہ
🗓️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب کی فتح کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران اور
اکتوبر
اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات
جنوری
سابق برطانوی وزیر اعظم کا چین کے خلاف اقتصادی نیٹو بنانے کا مطالبہ
🗓️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سابق برطانوی وزیر اعظم نے تائیوان کے اپنے اشتعال انگیز دورے
مئی
پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ توہین مذہب قرار داد پر مایوسی کا اظہار کیا
🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین مذہب کے حوالے
مئی