?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والد اور ڈرائیور کو بھی اندر کیا ہے نور مقدم قتل کیس میں مجھے امید ہے ملزم کو سزائے موت ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہیں، پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کیلئے تیار ہے، ملک میں بغیر ویزہ ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، ایف آئی اے، نادرا، سائبر کرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آکر رپورٹ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور ش لیگ 2 جماعتیں ہیں، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں مل رہی، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق لال حویلی پر ایک ہفتے میں 2 بار فائرنگ ہوئی، لال حویلی پر فائرنگ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے، چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں، محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈپلومیٹک انکلیو کو محفوظ اور ماڈرن بنانے کیلئے ہدایت کی ہے، ایف 11 میں سیلاب آیا، ہمارے پاس ریسکیو 1122 ہی نہیں، ڈی سی اسلام آباد کو نالوں پر قائم تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔
شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ ملک میں بغیر ویزہ ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، ایف آئی اے، نادرا، سائبر کرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آکر رپورٹ کریں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونیوں کی بچگانہ حرکت تنقید کا باعث
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں
فروری
پاکستان کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے سوڈان کے شہر کدوگلی میں اقوام
دسمبر
صورتحال تشویشناک ہے، تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیئر بخاری
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے
مارچ
ایف بی آر کے نئے چیر مین مقرر
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور آٹومیشن
اپریل
شیخ نعیم قاسم اور شہید نصراللہ کے درمیان گہری دوستی اور مقاومت کے منصوبے کی مضبوطی
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، نائب سیکرٹری جنرل حزب اللہ، نے لبنانی میگزین
مئی
بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ طلال چودھری
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جون
دریاؤں میں گنجائش سے زیادہ پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی۔ مریم نواز
?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
امریکہ اسرائیل کے خلاف یمن کی کاروائیوں کا جواب کیوں نہیں دے رہا؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
دسمبر