سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے صوبۂ قندھار میں فوج کے ایک آپریشن میں طالبان کے 36 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ قندھار میں فوجی دستوں کے حملوں میں 36 طالبان باغی مارے گئے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لئے طالبان کے ارکان صوبہ قندہار کے ضلع ارغنداب کے کوہک ، جوی لاہور اور دشت بولان اضلاع میں جمع ہوئے تھے تاہم کسی بھی طرح کی کاروائی کرنے سے پہلے ہی فضائیہ کی مدد سے فوجی دستوں نے حملہ کر دیا تھاجس کے نتیجے میں 36 باغی مارے گئے تھے اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ اس کارروائی کے دوران 30 بارودی سرنگوں کو بھی کشف کیا گیا جنہیں فوج کے خصوصی دستے نے ناکارہ بنا دیا۔