?️
سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ قدس بریگیڈ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے پاس میزائل ہیں جو غزہ کی پٹی کے محاصرے کے دوران تیار کیے گئے ہیں اور ابھی ان کی نقاب کشائی نہیں کی گئی ہے۔
فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کی فوجی شاخ کی قدس بٹالین کے ترجمان ابو حمزہ نے الجزیرہ کو بتایاکہ صیہونیوں کا آئرن گنبد کا نظام مزاحمتی تحریک کے میزائلوں کے مقابلہ میں ناکام ہوگیاجبکہ سیف القدس کی لڑائی میں مزاحمتی گروہ اپنی تدبیر سے آئرن گنبد کے نظام پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مزاحمتی تحریک کے میزائل غزہ کے آس پاس کے قصبوں سے گزرے اور انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر تل ابیب ، ہرتزیلیا ، نیتنیا اور بئرالسبع شہروں کو نشانہ بنایا، یروشلم کی سیف القدس جنگ میں ہم نے بڑے فوجی کارنامے حاصل کیے، ابو حمزہ نے مزید کہاکہ سیف القدس کی لڑائی میں استعمال ہونے والے سب میزائلوں کو غزہ کی پٹی کے محاصرے کے دوران قدس بٹالین کی فوجی صنعت نے تیار کیا تھا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جن کی ابھی تک نقاب کشائی نہیں کی گئی ہے، اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کا یہ دعویٰ کہ اس نے 90 فیصد مزاحمتی میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا ہےجو سراسر جھوٹ ہے کیونکہ بیک وقت اور وسیع پیمانے پر میزائلوں کی فائرنگ جو کبھی کبھی 100 تک بھی پہنچ گئی تھی،نے آئرن گنبد کی صلاحیت اور استعداد کو بہت حد تک کم کردیتی تھی۔
ابو حمزہ نے اعلان کیاکہ سیف کی لڑائی میں ایسے ہتھکنڈے بھی استعمال کیے گئے تھے جو بنیان مرصوص کی لڑائی میں استعمال نہیں ہوئے تھے لیکن دونوں کے نتائج ایک جیسے تھے،یادرہےکہ صیہونی حکومت نے 10 مئی کو غزہ کی پٹی پر حملہ کیا ، یہ ایک جارحیت جو 12 دن تک جاری رہی لیکن انھیں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، ان 12 دن کے دوران حماس اور جہاد اسلامی کی عسکری شاخوں نے صیہونی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سیکڑوں جدید میزائلوں اور راکٹوں کا استعمال کیا اور اپنے جنگی ہتھکنڈے تبدیل کردیئے، قابض ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر 12000 سے زیادہ راکٹ اور میزائل فائر کیے گئےاور مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ فلسطینی گروپوں کی مستقل مزاحمت کے نتیجے میں صہیونی حکومت کی کابینہ غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے راکٹ حملوں کو روکنے میں 12 دن کی ناکامی کے بعد جنگ بندی پر راضی ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی
مارچ
بائیڈن انتظامیہ کی یوکرین کو سیکیورٹی امداد 8.2 بلین ڈالر تک پہنچی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے لیے
جولائی
بلدیاتی انتخابات کے لیے عمران خان نے تحریک انصاف کو متحرک کر دیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
ستمبر
ایران کے جیتنے والے کارڈز اور امریکی اسرائیل کی حماقت
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: عالمی حلقوں کے تجزیوں کے تسلسل میں موجودہ ایران اور صہیونی
جون
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی نامزد
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین
مارچ
برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد اسد کا متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسد نے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات کے نائب
مارچ
مغربی ممالک یوکرین کے لیے پریشان ہیں:نیٹو کے سابق کمانڈر
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیٹو اتحاد کے ایک سابق کمانڈر کا کہنا ہے کہ روسی
مئی
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی
اکتوبر