?️
سچ خبریں:الجزائر کی نیشنل لبریشن فرنٹ نے اکتوبر 1961 میں فرانسیسی فوجیوں کے ہاتھوں اس ملک کے عوام کے قتل عام کی برسی کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ پیرس کو ان جرائم پر معافی مانگنی چاہیے۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی "جبہۃ تحریر الوطنی” پارٹی (نیشنل لبریشن فرنٹ) نے جو اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس ملک میں فرانسیسی استعمار پر کڑی تنقید کی، رپورٹ کے مطابق الجزائر کی نیشنل لبریشن فرنٹ کا اصرار ہے کہ فرانس کو 17 اکتوبر 1961 کے جرم کے لیے الجزائر سے معافی مانگنی چاہیے، اس تاریخ کو پیرس میں فرانسیسی پولیس نے الجزائر کے ہزاروں پرامن مظاہرین پر حملہ کیا جبکہ الجزائر کے عوام مظاہروں میں نے اپنے ملک کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مورخین کا کہنا ہے کہ فرانسیسی پولیس نے مذکورہ مظاہروں میں سینکڑوں الجزائری شہریوں کو ہلاک کیا اور متعدد زخمیوں کو پل سے پیرس کے دریائے سین میں پھینک دیا جو 1961 کے پیرس قتل عام کے نام سے مشہور ہوا،الجزائر کی اس جماعت نے اس بات پر زور دیا کہ فرانسیسی حکام کو اس تاریخی قتل عام کا اعتراف کرنا چاہیے، یاد رہے کہ یہ جماعت جو اس سے پہلے الجزائر کی حکمران جماعت تھی، اس وقت اس ملک کی موجودہ پارلیمان میں سب سے زیادہ نمائندے رکھتی ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، وزیر اعظم
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
افغانستان میں داعش کی موجودگی کے خدشات
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی دعوؤں کے باوجود ، کچھ سینئر روسی عہدیداروں نے افغانستان
جنوری
بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
?️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کراچی کے
جون
9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 196 ملزمان کو 10 سال تک قید
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9
جولائی
2025 کے آخر تک تیسری جنگ عظیم کا امکان کتنا ہے؟!
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: موجودہ رجحانات، خاص طور پر عسکری اور اقتصادی میدانوں میں،
جون
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا اعلان
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
نومبر
امریکی تاریخ جرائم اور لوٹ مار سے سیاہ
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعرات کو ایک تقریر میں شامی صدر بشار الاسد کے
دسمبر
حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر