?️
سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ خاتون نے غزہ کے خلاف صیہونیوں کے فضائی حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا۔
فلسطین میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے ایک انٹرویو میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ فضائی حملے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں کیونکہ غزہ میں انسانی صورت حال ایک انسانی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جو دہائیوں سے جاری ہے جبکہ اس وقت غزہ کی پٹی کے عوام کو دہشت گردی اور حملوں کی نہیں بلکہ مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، معمول کی زندگی پر واپس آنے اور قابض ریاست کی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کا محاسبہ یقینی بنائیں،انہوں نے اسرائیل کی حمایت میں امریکی بیان کی مذمت کی جس میں امریکیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو تحفظ ملنا چاہیے، قانونی پہلو کی طرف لوٹنا ضروری ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون میں درج ہے اور اپنے دفاع میں طاقت کے استعمال کی اجازت دیتا ہے لہذا اسرائیل یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ اپنا دفاع کر رہا ہے جبکہ غزہ کے عوام 1967 سے اپنے حقوق سے محروم ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی
اپریل
اسرائیل سعودی عرب کو لیزر ڈیفنس سسٹم سے لیس کرنے کا خواہاں
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی
جون
شیری رحمان کی کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت
?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا
اگست
ٹرمپ ایک فراڈ ہے: کملا ہیرس
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے کملا ہیرس کو آئندہ نومبر میں ہونے
جولائی
پاکستان ریاستی وفد کابل بھیجنے کا مخالف
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صوبہ خیبر
ستمبر
یوکرین کی معیشت تباہی کے دہانے پر؛ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی وارننگ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجی
مارچ
زیلنسکی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے: امریکی انٹیلی جنس اہلکار
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رائٹر نے خبردار کیا
اپریل
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا امریکہ سے مطالبہ
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، اسلامی جہاد اور فلسطین کی آزادی کے
اکتوبر