غزہ پر بمباری کھلی جارحیت:اقوام متحدہ

غزہ

?️

سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ خاتون نے غزہ کے خلاف صیہونیوں کے فضائی حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا۔
فلسطین میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے ایک انٹرویو میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ فضائی حملے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں کیونکہ غزہ میں انسانی صورت حال ایک انسانی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جو دہائیوں سے جاری ہے جبکہ اس وقت غزہ کی پٹی کے عوام کو دہشت گردی اور حملوں کی نہیں بلکہ مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، معمول کی زندگی پر واپس آنے اور قابض ریاست کی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کا محاسبہ یقینی بنائیں،انہوں نے اسرائیل کی حمایت میں امریکی بیان کی مذمت کی جس میں امریکیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو تحفظ ملنا چاہیے، قانونی پہلو کی طرف لوٹنا ضروری ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون میں درج ہے اور اپنے دفاع میں طاقت کے استعمال کی اجازت دیتا ہے لہذا اسرائیل یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ اپنا دفاع کر رہا ہے جبکہ غزہ کے عوام 1967 سے اپنے حقوق سے محروم ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟

?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے قحط کی سنگین

بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے

?️ 13 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) معرکہ حق کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی

نیتن یاہو اور لیپڈ کے درمیان کنیسٹ میں جھگڑا؛ وجہ؟

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک

پنجاب کے دارالحکومت میں غیر ملکیوں سے ’بٹ کوائن‘ کی ڈکیتی

?️ 15 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک کروڑ 30 لاکھ

یمنی طلباء نے امریکی صہیونیوں کی طرف سے قرآن مجید کی بار بار توہین کی مذمت کی ہے

?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: صنعا یونیورسٹی میں ایک عظیم الشان مظاہرے کے شرکاء نے

باب المندب میں خلل کے باعث سعودی تیل کی برآمدات میں نمایاں کمی

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:رسل ہارڈی، چیف ایگزیکٹو آف وٹول، جو دنیا کی سب سے

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ

امریکہ کو محمکہ ریلوے میں ہڑتال کے خوفناک معاشی اثرات کا خدشہ

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے