غزہ میں متعدد صیہونی جاسوس گرفتار

غزہ

🗓️

سچ خبریں:حماس تحریک کے بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تحریک کی سکیورٹی سروسز نے ریاستی سکیورٹی سروسز کے تعاون سے متعدد اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
فلسطینی تحریک حماس کے بعض ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی تحریک کے سکیورٹی اپریٹس اور ریاستی سکیورٹی اپریٹس کےدوماہ کے تعاون سے صیہونی حکومت کو ایک مہلک دھچکا پہنچا اور اس کے متعدد جاسوسوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان ذرائع کے مطابق یہ حملے قابض حکومت اور اس کے افسران کے انٹیلی جنس آلات کو مزید دھچکا پہنچاتے رہیں گے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مزاحمتی اور ریاستی سکیورٹی اپریٹس قابض حکومت کے انٹیلی جنس اپریٹس کے ساتھ ایک بڑے تنازع میں داخل ہوچکے ہیں اور وہ وقتاً فوقتاًاس حکومت کے کرائے کے فوجیوں کوکو تکلیف دہ ضربیں پہنچا سکتے ہیں ۔

القدس اخبار کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران شہریوں کو پھنسانے اور انہیں جاسوسی کے لیے بھرتی کرنے کے لیے مختلف آلات استعمال کرتے ہیں، تاہم سکیورٹی سروسز شہریوں کو مطلع کر کے چوکس رہتی ہیں اور انہیں خبردار کر رہی ہیں کہ وہ جعلی ناموں والے خیراتی ادارے، شخصیات اور یگر لوگوں کے ساتھ میل جول نہ رکھیں، جو کرائے کے فوجیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسز صیہونیوں کی ان کوششوں کا مقابلہ کرتی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ کا رخ بدل دینے والے تین ہتھیار

🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین

کورونا: سندھ میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

🗓️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت

جنوبی وزیرستان: چیمبر آف کامرس کے صدر اور 2 کسٹم افسران اغوا

🗓️ 14 فروری 2025جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ

روضہ امام حسین کی لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے تیاری

🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:روضہ مبارک امام حسین کی انتظامیہ نے اتوار کی شب چہلم

پاکستان نے کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا

🗓️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان نے پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی

امریکی فوجوں نے عراق میں اپنے تمام اڈے چھوڑنا شروع کر دیئے

🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے اطلاعاتی مشیر ہشام الرکابی

کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی طرف سے افغانستان کے مرکزی بنک کی مسلسل ناکہ

ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر 

🗓️ 19 فروری 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے