🗓️
سچ خبریں: شمالی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 44 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ میں متعدد رہائشی مکانات پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں شہاب خاندان کے 44 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جنگی جرائم
فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ بمباری سے قبل اہل خانہ کو کوئی وارننگ نہیں دی گئی،شہداء میں سے 23 افراد کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جبکہ 10 کی عمریں سات سال سے کم ہیں،زخمیوں میں ایک دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
حماس کے انفارمیشن آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے بھی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتہ سے اب تک غزہ میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تقریباً 30 جرائم کا ارتکاب کیا ہےجس کے نتیجہ میں سینکڑوں شہید ہوئے ہیں۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1417 ہو گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق 6268 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے نصف شہداء خواتین اور بچے ہیں،اب تک 447 بچے اور 248 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔
اس سلسلے میں صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس حکومت کی فضائیہ نے گذشتہ چھ دنوں میں غزہ کے عوام پر چار ہزار ٹن وزنی تقریباً چھ ہزار بم گرائے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے خلاف صیہونی وحشی پن
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران حماس کے کمانڈ، انتظامی اور بنیادی ڈھانچے کے مراکز سمیت 3600 سے زائد مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
البتہ انہوں نے سیکڑوں رہائشی مکانات پر بے مقصد بمباری اور خواتین اور بچوں کے قتل کا ذکر نہیں کیا جسے کسی بھی طرح فوجی ہدف نہیں سمجھا جاتا۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم
🗓️ 6 جون 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے
جون
غزہ میں شہداء کی تازہ ترین تعداد
🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:وزارت صحت فلسطین کے اعلان کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی فوج
نومبر
فرحان اختر کا کورونا کی جعلی ادویات بنانے، بیچنے والوں پر برہمی کا اظہار
🗓️ 3 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)کورونا وبا کے پیش نظر جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے
مئی
امریکہ کے تباہی پھیلانے والے ہتھیار
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی اسٹریٹجک دستاویز کی اشاعت اور شمالی کوریا
اکتوبر
مار کر بھاگنے کا زمانہ ختم ہوچکا:ایرانی جنرل
🗓️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ نے ایک روسی چینل کو انٹرویو
مئی
امریکی یورپ میں ایندھن کی قلت کی ادائیگی کرتے ہیں
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ ماہ خام تیل کی
مئی
مشرقی یورپ کی مشقوں میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ان کا ملک روس
اپریل
فلسطین؛ یوم نکبہ سے یوم مزاحمت تک
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اگرچہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ کی وجہ سے ہونے
مئی