غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی

نیتن یاہو

?️

سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے غزہ کے ساتھ جنگ ​​کے بعد بنیامین نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے لیکوڈ پارٹی کے اراکین کے اتفاق رائے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے برے فیصلوں سے ان کی پارٹی کے ساتھی ممبران بھی ان کی کارکردگی کا دفاع نہیں کر سکتے۔

صیہونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی میں بھی مخالفت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد ان کی روانگی کے بارے میں سب میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن تک پہنچیں نتین یاہو کی بدعنوانیاں

عرب48 نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، ہاریٹز نے اپنی میں لکھا ہے کہ دو ہفتے قبل حماس کے اسرائیل پر حملے کے آغاز میں لیکوڈ پارٹی کے اراکین کا خیال تھا کہ نیتن یاہو اپنی فتح کی تصویر دکھائیں گے اور اپنے آپ کو طاقتور لیڈر بنا کر پیش کریں گے۔

صیہونی اخبار نے مزید لکھا کہ موجودہ صورتحال کے بعد ان کی پارٹی کے ساتھی ارکان نے بھی ان دفاع کرنا چھوڑ دیا ہے، لیکوڈ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں نیتن یاہو کا ہر فیصلہ برا تھا جس میں عدلیہ میں اصلاحات یا اسے کمزور کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے،ان معاملات میں یا تو انہوں نے فیصلے کیے ہی نہیں یا یا غلط کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: نتین کی بے چارگی؛برطانوی اخبار کی زبانی

ہارٹیز نے نیتن یاہو کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بارے میں بھی لکھا کہ اس حقیقت پر اتفاق رائے ہے کہ نیتن یاہو جنگ کے بعد چلے جائیں گے،لیکوڈپارٹی کے اراکین اب پارٹی کو بچانے کے لیے نیتن یاہو کو شو روم میں رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں ،اگر نیتن یاہو سدھرے نہیں تو دوسرے ان کے لیے فیصلہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر

امام خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان ایک خاص محبت تھی

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے فرزند عبدالسلام ہنیہ نے المیادین نیوز

پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز دلخراش واقعہ

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز

مسلم ممالک اسرائیل کو عدالت میں پیش کریں: ملیشیا

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم نے منگل کو کہا کہ اسرائیل کو

مقبوضہ فلسطین میں خوفناک آتشزدگی؛ امونیا کے ٹینکوں میں دھماکے کا خطرہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ شمالی فلسطین میں آج صبح لگنے والی آگ آہستہ آہستہ

شام میں سکیورٹی کا شدید خلا ؛ کرد ڈیموکریٹک فورسز کے سربراہ کی زبانی

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے سربراہ مظلوم عبدی نے ترکی کی

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب

?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے