امریکی فضائی تنصیبات ڈرون حملوں کے خلاف غیر محفوظ:سی این این  

امریکی فضائی تنصیبات ڈرون حملوں کے خلاف غیر محفوظ:سی این این  

?️

سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اندرونی اور بیرونی فضائی تنصیبات ڈرون اور میزائل حملوں کے خلاف ناقص تحفظ کی وجہ سے سنگین خطرات سے دوچار ہیں،چین اور یوکرین کے حملوں نے امریکی دفاعی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی تازہ رپورٹ میں امریکہ کی فوجی فضائی تنصیبات کو ڈرون اور میزائل حملوں کے خلاف انتہائی غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے امریکی دفاعی اداروں کو شدید خطرے سے خبردار کیا ہے۔
یہ تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب یوکرین نے روسی اسٹریٹجک بمباری بیڑے پر ڈرون حملہ کیا، جس نے امریکی فوجی ماہرین اور جنرلوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف دیوڈ آلویننے واشنگٹن کی ایک دفاعی کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز لمحہ تھا۔
 انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکہ بھی ایسے ہی حملوں کے لیے شدید حد تک غیر محفوظ ہے۔
سینٹر فار نیو امریکن سیکیورٹی کے سینئر اہلکار توماس شوگارت نے بتایا کہ حتیٰ کہ امریکہ کی سرزمین پر بھی ہماری فضائیہ کے لیے کوئی مناسب پناہ گاہ موجود نہیں۔
سی این این کے مطابق، امریکہ کے فوجی اڈوں میں ایسے مضبوط پناہ گاہوں کی کمی ہے جو ڈرون یا میزائل حملوں کے خلاف موثر تحفظ فراہم کر سکیں۔
یوکرین کے مطابق، انہوں نے گزشتہ اتوار کو 41 روسی طیارے نشانہ بنائے جن میں بمبار اور جاسوس طیارے شامل تھے۔
یہ طیارے روسی ایئربیسز پر غیر محفوظ طریقے سے کھلے آسمان تلے کھڑے تھے، بالکل اسی طرح جیسے امریکی طیارے اپنی ملکی یا غیر ملکی ایئر بیسز میں کھڑے ہوتے ہیں۔
ریٹائرڈ جنرل اسٹینلے مک‌کریسٹل نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس انتہائی قیمتی اثاثے ہیں اور ہم بہت زیادہ غیر محفوظ ہیں،شوگارت نے جنوری میں ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک رپورٹ تیار کی جس میں چین کی طرف سے امریکی فضائیہ پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا،رپورٹ کے مطابق، چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی افواج طیاروں، میزائل لانچرز، آبدوزوں اور اسپیشل فورسز کے ذریعے امریکہ کی اندرون و بیرون ملک ہوائی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
سی این این نے واضح کیا کہ امریکی فوج کو بجٹ مسائل درپیش ہیں، کیونکہ بنیادی ڈھانچے پر اخراجات کو حملہ آور صلاحیتوں کے مقابلے میں کم ترجیح دی جاتی ہے،دیوڈ آلوین نے تسلیم کیا کہ امریکی فضائی اڈے، خواہ ملکی ہوں یا غیر ملکی، پوری طرح مضبوط نہیں کیے گئے، اور یہی انہیں ڈرون اور میزائل حملوں کے لیے آسان ہدف بناتا ہے۔
گزشتہ ماہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے لیے ایک نیا دفاعی منصوبہ گولڈن ڈوم میزائل شیلڈ پیش کیا، جس کی لاگت کم از کم 175 ارب ڈالر بتائی گئی ہے،تاہم، یہ نظام صرف بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں جیسے طویل فاصلے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے، اور ڈرون حملوں جیسے فوری خطرات کا مؤثر حل نہیں پیش کرتا۔
سی این این کے مطابق، امریکہ کی بیشتر اسٹریٹجک بیسز داخلی علاقوں میں واقع ہیں جیسے کہ وائیٹمن ایئر فورس بیس (ریاست میسوری) جہاں تمام 20 بمبار طیارے موجود ہیں،یہ بیس ساحل سے 600 میل دور ہے، لیکن قریبی شہری راستوں سے صرف 25 میل کی دوری پر ہے، جو اسے اندرونی خطرات کے لیے کھلا چھوڑتی ہے۔
امریکی بحرالکاہل انٹیلیجنس سینٹر کے سابق ڈائریکٹر کارل شوئسٹر نے کہاکہ غیر قانونی مہاجرین اور کنٹینرز کے ذریعے دراندازی ایک خطرناک عنصر بن سکتی ہے۔
ہڈسن انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے اپنے طیاروں کے لیے 650 سے زائد مضبوط پناہ گاہیں قائم کی ہیں، جو تائیوان سے صرف 1150 میل کی دوری پر ہیں،شوگارت اور ٹیموتھی والٹن کے مطابق، امریکہ کے لیے بہترین حکمت عملی یہ ہے کہ وہ مشرقی ایشیا میں اپنی حملہ آور صلاحیتیں بڑھائے تاکہ چین کو مزید دفاعی اخراجات کرنے پر مجبور کیا جا سکے،یہ چال چین کو اپنی حملہ آور طاقتوں جیسے بیلسٹک میزائل اور نیول فورسز میں سرمایہ کاری کم کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے حکم پر سی آئی اے ڈائریکٹر کے روس کے خفیہ دورے کی تفصیلات

?️ 28 اگست 2026 سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول

اسرائیلی فوج کے پاس غزہ میں آپریشن کے لیے وقت محدود 

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی حکام کا خیال ہے کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں

ٹرمپ اقوام متحدہ میں ‘ٹرپل اسبوٹیج’ کی تحقیقات کے خواہاں

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر

رویٹرز: ٹرمپ کسی بھی طرح سے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں:  ٹرمپ اور ان کے مشیر گرین لینڈ خریدنے یا جزیرے

صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان

انصاراللہ کے حکم سے مآرب میں درجنوں قیدیوں کی رہائی

?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: یمنی قیدیوں کی تنظیم کے صدر عبدالقادر المرتضیٰ نے اپنے

روس کی امریکا کو سخت وارننگ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے