?️
سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے پیر کو ایک تقریر میں اعتراف کیا کہ غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح یا شکست کا براہ راست اثر مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے حالات پر پڑے گا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل 14 نے صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ کے حوالے سے کہا کہ جب غزہ کی پٹی کی صورتحال واضح ہو جائے گی تو مغربی کنارے خاص طور پر اس علاقے کے شمال میں صورتحال بھی واضح ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں حماس کی سماجی مقبولیت؛امریکی اخبار کی زبانی
صیہونی فوج کے مرکزی علاقے کے ہیڈ کوارٹر میں تقریر کرتے ہوئے گیلنٹ نے اس علاقے کے کمانڈروں سے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ میں مغربی کنارے کی سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔
صیہونی وزیر جنگ نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی جدوجہد کا مقابلہ کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں میں مسلسل جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
صیہونی وزیر جنگ نے اس کے بعد اس خطے کے کمانڈروں کو حکم دیا کہ وہ اس خطے کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں جنگ کے لیے جا سکے کیونکہ اصل ہدف حماس اور اس کی فوجی صلاحیت کو تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم حماس کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو تو اس کا اثر مغربی کنارے اور دیگر تمام خطوں پر پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
کیا دبئی صیہونی مجرموں سے محفوظ ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک
جولائی
لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ
جون
یورپ امریکہ سے اپنا راستہ کیوں الگ کرے؟
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن میں تھنک ٹینک ٹرانس نیشنل فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ فیوچر
جنوری
شہید نصراللہ نیو مڈل ایسٹ پروجیکٹ کے خاتمے کا سبب بنے: انصار اللہ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کا سید
ستمبر
پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں۔ صدر زرداری
?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے
جنوری
وزیراعظم نے مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا
اکتوبر
حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ
جون
حزب اللہ سیاسی اور فوجی دباؤ سے کمزور نہیں ہوگا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں لبنانی
اگست