?️
سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم نے غزہ کی جنگ اور فلسطینی مزاحمت کی بہادری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مزاحمت کی تعریف کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق عمان کے مفتی اعظم احمد الخلیلی نے غزہ کی جنگ اور فلسطینی مزاحمت کی بہادری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلام اور درود ہو فلسطینی مزاحمت پر جس نے غزہ کے خلاف ہونے والی جارحیت اور حملوں کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا۔
عمان کے مفتی اعظم نے مزید کہا کہ غزہ کے مجاہدین چٹان سے بھی زیادہ سخت عزم کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں اور انہوں نے صیہونیوں کو شکست اور ذلت کا مزہ چکھا دیا ہے، واضح رہے کہ عمان کے مفتی اعظم نے ہمیشہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مضبوط موقف اختیار کیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،دوسری جانب اسرائیلی قبضے کے جرائم کو دستاویزی شکل دینے اور ان پر مقدمہ چلانے کے فلسطینی آزاد کمیشن کے نائب سربراہ یعقوب الغندور نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کے مسلسل فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو عالمی برادری کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں روسی شہریت رکھنے والا ایک فلسطینی ڈاکٹر غزہ شہر کے وسط میں واقع ایک اپارٹمنٹ پر براہ راست راکٹ لگنے سے اپنی بیوی اور بچے سمیت مارا گیا۔
یاد رہے کہ منگل سے صیہونی جنگی طیاروں نے بغیر کسی پیشگی انتباہ کے غزہ کی پٹی میں متعدد عمارتوں اور بے گناہ شہریوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو مسمار کر دیا ہےجو ایک جنگی جرم کی واضح مثال ہے۔
مشہور خبریں۔
مسلم اکثریتی کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا
?️ 15 مارچ 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری
?️ 25 اکتوبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری
اکتوبر
شدت پسندی دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ہے:فواد چوہدری
?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں)گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک
مارچ
بھارت نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا
?️ 17 اگست 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے
اگست
مشرقی شام میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2
مارچ
حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز دکھانے کا امکان
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی سنگینی پر
جون
ملک میں مصنوعی قیادت ہے
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے
اپریل
پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ
جون