?️
سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اکتوبر میں اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے متعدد نے اہداف کو نشانہ بنایا اور بھاری تباہی مچائی۔
اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے آپریشن وعدہ صادق کے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے کئی اپنے ہدف پر لگے اور شدید تباہی کا سبب بنے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے کہا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل 500 سے 900 کلوگرام دھماکہ خیز مواد پر مشتمل تھے، اور ہم ان میں سے بہت سوں کو روکنے میں ناکام رہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میزائل اسرائیلی سرزمین پر گرے اور براہ راست اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اکتوبر میں ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیلی دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ،یہ حملہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کے لیے ایک سخت امتحان تھا، اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے بہت کچھ کھویا۔
یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی عوام اور سیاستدانوں کے درمیان دفاعی ناکامیوں پر شدید تنقید جاری ہے، خاص طور پر ایران اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بیروت میں لبنانیوں کی احتجاجی ریلی؛ مزاحمتی ہتھیاروں کو برقرار رکھنے پر زور
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی قومی ایکشن کوآرڈینیشن کمیٹی نے گزشتہ روز مرکزی
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں تین صحافیوں کی شہادت بین الاقوامی قوانین اور سیاسی مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہے: جہادِ اسلامی
?️ 25 جنوری 2026سچ خبریں:فلسطینی تحریک جہادِ اسلامی نے غزہ میں مصری امدادی کمیٹی سے
جنوری
افغانستان میں قیام امن کے لیئے پاکستان کا اہم کردار، امریکی رپورٹ نے اہم انکشاف کردیا
?️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے
اپریل
روس میں بغاوت یا مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ؛حقیقت کیا ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کریملن پیلس کے ترجمان کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ کے
جون
یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، نوید قمر
?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ
مارچ
بھارتی پولیس کے ہاتھوں سکھوں کے مفرور اور علیحدگی پسند رہنما گرفتار
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:بھارتی میڈیا نے اس ملک کی پولیس کے ہاتھوں مفرور اور
اپریل
غزہ میں موت ایک عام چیز بن چکی ہے
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مصائب زدہ جغرافیہ میں
اپریل
کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پابندیوں کا عندیہ
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک
جولائی