?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ہرگز بھارت کا اندروانی معاملہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ایک بین اقوامی تنازعہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کی توثیق کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے اور بھارتی حکومت اور عدلیہ کے غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلوں سے اسکی اس حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انہیں دے رکھا ہے۔
انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے اور انسانیت کے خلاف جاری اپنے سنگین جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا جھوٹا بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کر کے اسے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے قانونی و جمہوری اصولوں کی بھارتی خلاف ورزیوں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے کہ یہ بات بھی ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گئی ہے کہ بھارتیہ عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں بلکہ مودی حکومت کے تابع ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حتمی حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے۔بیان میں دنیا پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباو ڈالے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کا یہودی کالونی پر حملہ، دو فوجیوں سمیت تین افراد جہنم واصل ہوگئے
?️ 19 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب
مئی
جنوبی ایشیا فلم فیسٹیول میں دو پاکستانی فلموں کی بھرپور پذیرائی
?️ 31 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی دو فلموں نے مزید دو عالمی ایوارڈ
مارچ
یوٹیوبر زیبا وقار منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی
?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے
جنوری
غزہ جنگ کے مخالفین کو کیوں دبایا جا ریا ہے ؟
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے ایک نوٹ شائع کیا جس میں غزہ
نومبر
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار
جون
عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی
اپریل
اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے
اپریل
فلسطین میں خوش آئند دریافت
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک فلسطینی کسان نے حادثاتی طور پر غزہ میں ایک نایاب
ستمبر