عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید

عرب

🗓️

سچ خبریں:عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ہونے والی نشست میں عرب دنیا سے متعلق بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی این این اے کی رپورٹ کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس کے دوران انہوں نے لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت اور یکجہتی پر زور دیا، لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب، جن کا ملک عرب وزرائے خارجہ کی کونسل کا گردشی چیئرمین ہے، نے اس اجلاس کی افتتاحی صدارت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل حسام ذکی نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں الجزائر میں عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں،صومالیہ میں بھوک کے سائے میں تباہ کن صورتحال پر غور کیا گیا اور عرب دنیا کی سنگین آب و ہوا نیز خوراک کی حفاظت کا جائزہ لیا گیا، ان کے مطابق اس اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور لبنان کی حمایت اور یکجہتی پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس اجلاس کے شرکاء نے ان معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جو الجزائر میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں اٹھائے جانے والے ہیں، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بھی کہا کہ فلسطین کی صورتحال تشویشناک ہے اور عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے واقعات اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی پامالی اور صیہونی عبوری حکومت کے جنگی جرائم نیز انسانیت کے خلاف جرائم پر توجہ دیں۔

 

مشہور خبریں۔

عراقی صدر کا مغربی ممالک کو انتباہ

🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے

سید علی گیلانی کی شہادت جدوجہد آزادی کے لئے بڑا نقصان ہے: شہریار آفریدی

🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ

حزب اللہ کی میزائل طاقت زیادہ ہے یا یورپی ممالک کی؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حزب

اسرائیل کے دشمن ہماری گہری تقسیم سے خوش ہیں : دی یروشلم پوسٹ

🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بحران کے جاری رہنے کے اثرات کے بارے میں یروشلم پوسٹ

بائیڈن نے خطہ کا دورہ کر کے اپنے آپ کو رسوا کیا:حماس

🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان کا کہنا ہے

ملکی مفاد کے پیش نظر امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا:وزیر خارجہ

🗓️ 28 جون 2021ملتان( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

کشمیری بی جے پی، آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنا دیں گے، حریت کانفرنس

🗓️ 7 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

مقبوضہ علاقوں میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد

🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اندرونی سلامتی کے سخت گیر وزیر اٹمر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے