سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی عیسائیوں کی حمایت کرنے میں الحشد الشعبی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عیسائی الحشد الشعبی کے مرہون منت ہیں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موصل کے گرجا گھروں کے سربراہ رائد عادل نے کہا کہ عراق میں عیسائی علاقوں کو آزاد کرانے میں الحشد الشعبی فورسزنے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان فورسزنے عراق پر داعش کے حملے کے دوران تباہ ہونے والے گرجا گھروں کی تعمیر نو میں بہت مدد کی،رائد عادل نے کہاکہ ہم داعش کے خلاف جنگ اور اس ملک میں عیسائی خاندانوں کو پناہ دینے میں الحشد الشعبی کے کمانڈروں کے اقدامات اور مؤقف کو نہیں بھولیں گے، انہوں نے کہا کہ عراقی عیسائیوں کی مدد کے لئے الحشد الشعبی کے اقدامات کو ملکی تاریخ کے صفحات میں قلم بند کیا جائے گا، رائدعادل نے زور دے کر کہاکہ ہم الحشد الشعبی اور اس سے وابستہ گروہوں کی کسی بھی قسم کی بےحرمتی کے مکمل مخالف ہیں۔
انہوں نے عراق میں عیسائی خاندانوں کی وہ ساری جائداد واپس کردی جو داعش کے ذریعہ لوٹی گئی تھی، ادھر عراق میں داعش کے بقیہ عناصر کے خلاف عوامی متحرک قوتوں کا فوجی آپریشن جاری ہے ، تاکہ کچھ دن پہلے الحشد الشعبی تنظیم نےآپریشن ثأر الشہدا کے آغاز سے کرکوک کے جنوب مغرب میں داعش کے باقی ماندہ حصوں کا تعاقب کیا۔