پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ

الحشد الشعبی

?️

سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر کو اپنی تسبیح تحفہ کے طور پر پیش کی۔
کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے عراق کے دورے کے دوران عراقی عوام تنظیم الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر کو تحفہ پیش کیا، پوپ فرانسس نے عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ بابل کی تحریک کے ایک عیسائی کمانڈر ریان الکلدانی کواپنی تسبیح تحفہ کے طور پر پیش کی ، واضح رہے کہ کیتھولک دنیا کے رہنما نے گذشتہ روز عراقی صدر برہم صالح سے ملاقات کی جس میں انھوں نے 2017 میں موصل کو آزاد کرانے میں عراقی فوج کی بہادری اور اس شہر میں ایک ایسے گرجا گھر کے دوبارہ قیام کا ذکر کیا جسے داعشی دہشت گردوں نے تباہ کر دیا تھا ۔

برہم صالح نے کہاکہ عراقی عوام پوپ کا ان کے ملک میں اپنے پر خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ امن و استحکام، اتحاد اور بات چیت کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کرنے میں پوپ کا کردار قابل تحسین ہے،انھوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام کو فخر ہے کہ اس ملک میں مختلف مذاہب کے پیروکار ایک ساتھ رہتے ہیں۔

یادرہے کہ کیتھولک چرچ نے پچھلے 17 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس 5 سے 8 مارچ کے درمیان عراق کا دورہ کریں گے،اس سے قبل بابل کلدیئن کے سرپرست اور کلڈینی کیتھولک چرچ کے صدر لوئس رافیل آئی ساکو نے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پوپ فرانسس عراق کے دورے کے دوران شیعوں کےمرجع عالی قدرآیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کریں گے جیسا کہ آج ہوا ، انھوں نے  نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی اور ا سں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا گیا ۔

مشہور خبریں۔

اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن کیسے؟

?️ 6 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

?️ 26 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

یمنیوں کے سامنے امریکہ بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور 

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے امریکی ایم کیو-9 ڈرونز کو

مراکش سے امریکہ تک فلسطین کی عالمی حمایت

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں اور

ایران کے خلاف امریکہ کے جرم کی مذمت

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے آج

اسٹریٹجک بندرگاہ المخا پر یمن کے ممکنہ قبضے سے اسرائیل میں خوف؛ بحیرہ احمر کی نئی ناکہ بندی کا خطرہ

?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ بندرگاہ المخا پر یمنی

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

?️ 11 اکتوبر 2021میرپور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے

اے ایس ایف ایک مثالی ادارہ ہے:ڈاکٹر عارف علوی

?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے