?️
لاہور: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی دوسری بار محبت سے گزریں اور یہ کہ انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے، کیوں کہ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔
اداکارہ حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے محبت اور شادی سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی اداکاری کا شوق تھا، ان کی بڑی بہن کی ایک دوست اداکارہ تھی جو جب ان کے محلے میں آتی تھی تو پورا محلہ جمع ہوجاتا تھا، جس کے بعد انہیں اداکاری کا شوق ہوا۔
ان کے مطابق وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر جیسے ہی آڈیشن دینے گئیں اور انہوں نے ہدایت کار کاظم پاشا سے ملاقات کی تو انہوں نے دیکھتے ہی انہیں کہا کہ وہ ہی ان کے اگلے ڈرامے کی ہیروئن ہوں گی۔
شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بمشکل 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے شہرت حاصل کرلی۔
پروگرام میں انہوں نے دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔
اداکارہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحیٰ صدیقی کی جانب سے پیش کش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں، کیوں کہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں، اس لیے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔
ان کے مطابق انہیں یہ پریشانی تھیں کہ نہ جانے ان کے ہونے والے شوہر ان کی بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟
شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا کہ لیکن انہیں شادی کی پیش کش کرنے والے شخص سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے اس شادی کی۔
شگفتہ اعجاز نے یحیٰ صدیقی سے کئی سال قبل دوسری شادی کی تھی، ان کے شوہر ڈراما پروڈیوسر رہے ہیں، ان کی بھی اداکارہ سے دوسری شادی تھی۔
اداکارہ کو بھی پہلے شادی سے دو بچے تھے جب کہ ان کے شوہر کو بھی پہلی شادی سے دو بچے تھے۔
شگفتہ اعجاز کے ہاں دوسری شادی کے بعد مزید دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی اور اداکارہ ماضی کے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی تمام بیٹیاں ایک دوسرے کو سگی بہنیں سمجھتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر
جنوری
غزہ میں امدادی تنظیموں کے خلاف اسرائیل کی معاندانہ کارروائی کے نتائج کے بارے میں انتباہ
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیموں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں
12 جولائی کے دھرنے کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کا بیان
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے
جولائی
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
امریکی، دہشت گرد اسرائیل کے صدی کے جرائم کی حامی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ غزہ میں
جون
سعودی عرب کی ایران پر حملے سے ٹرمپ کو روکنے کی وجہ
?️ 12 اگست 2026سچ خبریں:سعودی حکام کے مطابق ریاض نے اگست کے آغاز میں امریکہ
اگست
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو کشمیر کا حقیقی وکیل قرار دیا
?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم
جولائی
غزہ کے خلاف شدید فضائی اور زمینی حملوں کی لہر
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے
جون