?️
سچ خبریں: الحشد الشعبی فورسز کے ایک کمانڈر نے خانقین کے علاقے میں ان فورسز کے منفرد آپریشن کے دوران داعش کے درجنوں عناصر کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی فورسز کے کمانڈروں میں سے ایک بشیر العنبکی نے اعلان کیا کہ بعقوبہ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع خانقین کے بعض علاقوں میں داعش کے زیر زمین نیٹ ورکس کے خلاف ان فورسز کا آپریشن کامیاب رہا۔
یہ بھی پڑھیں:الحشد الشعبی امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فورسز نے اس علاقے میں داعش کے عناصر کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد، انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کے نفاذ کے لیے ایک خصوصی اسٹریٹجک پلان تشکیل دیا جس کے بعد ہم نے درجنوں دہشت گرد عناصر کی ہلاکت کا مشاہدہ کیا۔
العنبکی نے کہا کہ خانقین اور اس کے آس پاس کے دیہاتوں میں اس سال الحشد الشعبی فورسز جو عراق کی سلامتی کی حمایت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کی کوششوں کی وجہ سے کوئی دہشت گردانہ کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی فورسز نے مختلف ممالک سے خانقین کے راستے عراق آنے والے نصف ملین سے زائد زائرین کی جانوں کی حفاظت اور انہیں اربعین مارچ کے بعد ان کے گھروں کو واپس کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت الحشد الشعبی فورسز کے چھ بریگیڈ دیالہ کے 13 اضلاع میں تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں: ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
عراق کی الحشد الشعبی فورسز نے اس سے قبل صوبہ دیالہ میں اپنی افواج کی تعداد میں اضافے اور اس صوبے کی 3 جھیلوں میں ان فورسز کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔
اس سلسلے میں عراقی الحشد الشعبی کے کمانڈروں میں سے ایک محمد التمیمی نے المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا کہ دیالہ محور کی کمان دیالہ صوبے کے سکیورٹی پلان میں اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے الحشد الشعبی کی آبی افواج پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ٹیم میں تبدیلیاں؛ والٹز کا زوال اور حاشیے سے روبیو کا عروج
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: مارکو روبیو، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں سیکریٹری
مئی
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
?️ 21 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کو
ستمبر
کوئٹہ: اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات منسوخ کر دی گئیں
?️ 27 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں گرمیوں
مئی
شمالی فلسطین سے مزید صہیونیوں کا فرار
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ
ستمبر
پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کیلئے کوشاں بلاک کا حصہ بن گیا۔
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کے لیے کوشاں
دسمبر
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 10 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح
مارچ
تمام ممالک کو برابری کی بنیاد پر ویکسین دی جائے
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس سے
جولائی
میدویدیف نے ٹرمپ کو خبردار کیا: جنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد،
ستمبر