دواسازی کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور

دواسازی کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور

?️

کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں، تاجروں اور صنعت کاروں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی،  تجارتی اور بالخصوص  دواسازی کے شعبے میں آپسی تعلقات کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کیے جانے پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔

دواسازی کے شعبے میں ایران پاکستان کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک  ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں متعین ایرانی کونسلر جنرل حسن نوریان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس شعبے میں تعاون کی بھرپور گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور ثقافتی تعلقات کی سطح انتہائی مناسب ہے لیکن اقتصادی تعلقات و تعاون کے فروغ کے لیے تہران اور اسلام آباد دونوں کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

تہران میں متعین پاکستان کے تجارتی اتاشی مسعود احمد کا کہنا تھا کہ ایران میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے مناسب اخراجات کو دیکھتے ہوئے دواسازی کے میدان میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری  کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں۔

پاکستان کے وفاق ایوان ہائے تجارت میں پاکستان ایران تجارتی کونسل کے سربراہ نجم الدین حسین جاوا نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ پیداواری یونٹوں کے قیام سے پاکستان و ایران نہ صرف اپنی دواؤوں کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں کو برآمد بھی کرسکتے ہیں۔

اس ویبینار میں شریک دیگر تاجروں اور سرمایہ کاروں نے بینکاری چینلوں کے فقدان اور  رقم کی منتقلی کے حوالے سے پائی جانے والی مشکلات کو  ایران- پاکستان تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم ترین رکاوٹ قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

افغان طالبان کا پروپیگنڈہ مسترد، خواجہ آصف نے افغان ترجمان کے بیانات کو گمراہ کن قرار دیدیا

?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے افغان طالبان کا پروپیگنڈہ مسترد کردیا

یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انصاراللہ کے ٹھکانوں پر

معید یوسف کا اہم انکشاف، لاہور بم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے

?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے لاہور حملے کی تفصیلات

توہین الیکشن کمیشن: سپریم کورٹ کی عمران خان، دیگر رہنماؤں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں

کراچی: دینی مدارس میں آج سے کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ  آغاز

?️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں قائم جامعتہ الرشید احسن آباد میں ویکسینیشن مہم

ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا

کویت اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر زوردار دھماکے

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: کویت اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر شدید دھماکوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے