?️
سچ خبریں:بعض ماہرین کا خیال ہے کہ عراقی سرزمین پر امریکی فوجی مشیروں اور تربیت کاروں کی موجودگی اس ملک میں واشنگٹن کی لڑاکا افواج کی موجودگی سے زیادہ خطرناک ہے، کیونکہ اس قدم سے امریکا کو عراقی سکیورٹی اداروں کی خفیہ معلومات کا مکمل علم ہو جائے گا۔
عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی آخری تاریخ کے قریب آتے ہی امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ عراقی سرزمین پر ان کے فوجیوں کی تعداد کم نہیں ہوگی اور ان کا مشن مشورہ اور تربیت ہوگا، المیادین نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے مطابق، جس پر جولائی کے آخر میں واشنگٹن کے ان کے پہلے دورے کے دوران دستخط کیے گئے تھے، خیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ اس سال کے آخر تک عراق سے اپنی لڑاکا فوجیں واپس بلا لے گا۔
تاہم 26 جولائی کو امریکی صدر نے اعلان کیاکہ امریکہ اس سال کے آخر میں عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کر دے گا تاکہ اس ملک کے ساتھ فوجی تعاون کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا جا سکے، سال کے آخر کے بعد ہمارا کوئی جنگی مشن نہیں ہوگا،لیکن دہشت گردی کے خلاف ہمارا تعاون اس نئے مرحلے پر جاری رہے گا جس پر ہم بات کر رہے ہیں اور عراق میں امریکہ کے کردار کو مشورے اور تعلیم کی طرف منتقل کر دیا جائے گا۔
المیادین نے مزید لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پیچھے ہٹنے ،مکمل طور پر چھوڑنے اور مشن کو تبدیل کرنے میں بڑا فرق ہے، یہ ایک بنیادی اور حساس نکتہ ہے جو پچھلے پانچ مہینوں کے دوران بہت زیادہ تنازعات کا موضوع بنا ہوا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ، واقعات اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق ہے۔


مشہور خبریں۔
شام کے متعدد شہروں میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرے
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی شہروں الحسکہ اور قمیشلی کے باشندوں نے امریکی
جنوری
فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہوں میں داخلہ ممنوع!
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نے مقامی فلسطینی باشندوں
جون
ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نام لکھوانے کی تقریب میں بن سلمان کی شرکت
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پیرس کے
جون
امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی تشخیص: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ناکام ہو گئے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی این این نے اطلاع
جون
مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا
?️ 11 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
اکتوبر
زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی
?️ 25 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ
اگست
کیا صیہونی کنسٹ تحلیل ہو جائے گی؟ نیتن یاہو کے اتحاد کا سیاسی مستقبل خطرے میں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کی تحلیل ،ریدی یہودیوں کی فوجی سروس اور
جون
اسرائیل کی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے، ایرانی سفیر
?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم
جون