?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بجٹ پر بلاوجہ تنقید نہ کی جائے، اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے سابق دور حکومت اگر اتنا ہی سہانا تھا تو 20 ارب ڈالر خسارہ کیوں ہوا؟ ہمارے پاس تو ڈالر چھاپنے کی مشین نہیں تھی اس لیے آئی ایم ایف جانا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا لیکن ہم نے بجٹ میں غریبوں کے ساتھ ملکی صنعتوں اور زرعی شعبے کا بھی خیال رکھا۔پہلی بار ملک میں تمام بینک مکانات کی تعمیر کے لیے آسان قرضے فراہم کر رہے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ اب ہمارا فوکس ایکسپورٹ بڑھانے پر ہے۔ ہاؤسنگ انڈسٹری ٹیک آف کرے گی۔
ہاؤسنگ انڈسٹری چلنے سے 40 انڈسٹریز چلیں گی۔ عمران خان نے ہاؤسنگ انڈسٹریز پر توجہ دی، اپوزیشن انھیں کچھ تو کریڈٹ دے۔ احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہم گروتھ کی طرف جا رہے ہیں۔
غریب لوگ پہلے خواب دیکھتے تھے، اب انہیں تعبیر دینے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے 24 جون کو تفصیلی تقریر کروں گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایگری کلچر پر کام کر رہے ہیں۔ کسانوں کوقرض دیں گے توپروڈکشن بڑھے گی۔ ہم لوکل انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ ہم نے آئی ٹی کی ایکسپورٹ بھی بڑھانی ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات کی وجہ سے اکانومی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔
حکومت موجودہ بجٹ کو یہ سیاسی رنگ نہ دے اور نہ ہمیں جھوٹا نہ کہیں۔ کھانے پینے کی اشیا اس لئے مہنگی ہوئیں کیونکہ ہمارے پاس گندم چینی پوری نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 70 فیصد دالیں امپورٹ کرتے ہیں۔ پچھلے 20 سالوں میں ایگری کلچر میں کچھ نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،ہم نے جو ہدف سیٹ کیا ہے اسے حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔اپوزیشن کا کام تنقید کرناہے مگر دھیان رکھنا چاہیے کہ نیشنل انٹرسٹ کے پیش نظر کچھ مشکل فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عام کرنے کے لیے تیار
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کا دورہ کرنے والے اور ملکی حکام سے ملاقات
جنوری
کہتے ہیں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، کل بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی
مارچ
چین میں خواتین کو سیزیرین ڈلیوری کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری میڈیا نے منگل کو
دسمبر
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 25 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
جنوری
صیہونیوں کے نئے جاسوس پروگرام کا انکشاف
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:کینیڈا کے ذرائع نے صیہونیوں کے نئے جاسوسی پروگرام کا انکشاف
اپریل
کیف میں دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے دارالحکومت پر کل ماسکو کے شدید میزائل
اکتوبر
حماس کو نیتن یاہو کی خفیہ تجویز کی دستاویز میڈیا پر جاری
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے نیوز چینل
جون
ناروے اور جرمنی یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش میں
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی اپنے ملک کے
اگست