?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے خلاف ‘مالی اور اخلاقی کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال اور مشکوک سرگرمیوں’ پر کارروائی کے لیے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو احکامات جاری کردیے وزیراعظم عمران خان کے سیکریٹری محمد اعظم خان کی جانب سے 5 مئی کو سیکریٹری اسٹبلشمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو دی گئی رپورٹ کے مطابق جمیل احمد مبینہ طور پر تمام 15 اضلاع سے 15 لاکھ سے 20 لاکھ روپے ماہانہ وصول کر رہے ہیں۔
ڈان ڈاٹ کام کو دستیاب خط کی نقل میں کہاگیا ہے کہ اے آئی جی ‘اپنے ماتحت افسران کے تبادلوں پر بھی حصہ لیتے ہیں’۔خط میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ اے آئی جی نے ‘مبینہ طور پر سرکٹ ہاؤس حیدر آباد میں تین کمروں پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کے دو بیٹے اپنے والد کے عہدے کاغلط فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکٹ ہاؤس میں فائرنگ کی پریکٹس کرتے ہیں جو گنجان آباد علاقے میں واقع ہے’۔
وزیراعظم نے پولیس افسر کے ‘کرپشن’ کی مثال دیتے ہوئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے کہا کہ ان کے خلاف سول سرونٹس رولز 2020 کی دفعہ 18 ٹو کے تحت باقاعدہ کارروائی کی جائے۔
اے آئی جی رواں برس اس وقت نمایاں ہوئے تھے جب صوبے کی پولیس کے اعلیٰ افسر نے کرائم کنٹرول سیل کی تشکیل کے حوالے سے احکامات کو توڑا تھا اور مشکوک عہدیداروں کو تعینات کردیا تھا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی پی) مشتاق مہر نے اپریل میں ریجنل کرائم کنٹرول سیل کے قیام سے متعلق جمیل احمد کے احکامات منسوخ کر دیے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ سیل کو ‘قواعد اور جاری کیے گئے احکامات کے برعکس بدنیتی سے بنایا گیا تھا’۔
ڈان کو حیدرآباد اور کراچی پولیس سے حاصل معلومات میں انکشاف ہوا تھا کہ اے آئی جی کے دفتر سے منسلک چند افراد کا پس منظر مشکوک ہے، وہ یا تو ریٹائرڈ افسران ہیں یا سروس سے نکالے گئے افراد ہیں۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ ‘یہ تمام افراد ماوا، سپاری، سگریٹ، بھارتی گٹکا کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں جو بھارت سے براستہ ایران سے بلوچستان کے راستے سندھ پہنچتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ریجن میں اپنی گفتگو میں اپنے کام کو ‘لائن’ کہتے ہیں تاکہ کراچی اور حیدرآباد میں تاجروں تک اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اپریل میں اے آئی جی کے بیٹوں نے سرکٹ ہاؤس میں سرکٹ ہاؤس کے ملازمین سے بدسلوکی کی تھی اور ‘انہیں سبق سکھانے’ کے لیےدرختوں سے باندھا تھا۔
صوبائی ورکس اینڈ سروسز یونین کے جنرل سیکریٹری سجن خاصخیلی نے کہا تھا کہ اے آئی جی کے بیٹوں نے ‘انتہائی ظالمانہ اور متکبرانہ انداز میں اسٹاف کو ہر وقت بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہیں’ اور انہوں نے یہاں تک کہ پولیس اہلکاروں کو بھی نہیں بخشتے۔
انتظامیہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اے آئی جی گزشتہ برس 28 اگست سے سرکٹ ہاؤس میں مقیم ہیں جو وزیراعلیٰ سندھ سے متعلق ہے لیکن انہوں نے کرایے کے طور پر ادائیگی نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ وائٹ
دسمبر
پنجشیر محاذ افغانستان کی مکمل آزادی تک لڑتا رہے گا؛احمد شاہ مسعود کے بھائی کااعلان
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:احمد شاہ مسعود کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ پنجشیر کی
ستمبر
قبائلی اضلاع کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے، اسد قیصر
?️ 11 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا
اکتوبر
امریکی قیدیوں کی غیر معینہ مدت تک حراست پر گہری نظر
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: کچھ لوگوں نے کبھی یقین نہیں کیا کہ 11 جنوری
جنوری
عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، وزیر اعظم
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پر سخت
مئی
دن بدن بکھرتا اسرائیل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے
اگست
پاکستانی اخبار: امریکی مخالفت نے طالبان کے وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا
?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب
اگست
صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
اگست