?️
سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے امریکہ کی طرف سے الحشد الشعبی تنظیم کو تحلیل کرنے کی کوشش کے جواب میں تاکید کی کہ اس تنظیم کی وجہ سے عراق اور خطے میں امریکی فوجی ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔
عراق کے سیاسی تجزیہ کار صباح العکیلی نے اس بات پر زور دیا کہ الحشد الشعبی عراق اور خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کے لیے ایک چیلنج بن گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے اندرونی معاملات حکومت اور پارلیمنٹ کے ذریعے چلتے ہیں اور الحشد الشعبی تنظیم کو اپنے ہی مطالبات کے تحت تحلیل کرنے کی امریکی کوششیں بے سود ثابت ہوں گی، خاص طور پر چونکہ اس ملک کی پارلیمنٹ نے اس تنظیم کےعراق کے سیکورٹی اداروں میں سے ایک ہونے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
العکیلی نے کہا کہ امریکیوں نے مزاحمتی کمانڈروں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا اور آج وہ الحشد الشعبی فورسز سے انتقام لینے کی کوشش کر رہے ہیں جو واشنگٹن کی حمایت یافتہ داعش کے دہشت گردوں کے خلاف فتح حاصل کرنے کے اہم عنصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی فورسز نے عراق اور خطے میں امریکی فوجیوں کو ہمیشہ تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے، یاد رہے کہ المعلومہ نیوز ویب سائٹ نے امریکہ کی عراق کو بیلک میل کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکیوں نے اس ملک کا دورہ کرنے والے اعلیٰ سطح کے عراقی سکیورٹی وفد کو بلیک میل کرنے کی واضح کوشش کی۔
یاد رہے کہ امریکیوں نے عراقی فوج کو مسلح کرنے کے عمل کی تکمیل کا انحصار اس ملک کی حکومت کی جانب سے عراق کی سلامتی کی ضامن سمجھی جانے والی تنظیم الحشد الشعبی تنظیم کو تحلیل کرنے کے عزم پر قرار دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکیوں نے عراق اور شام کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے 150000 شامی کرد ملیشیا کی تعیناتی کی بھی درخواست کی تھی جنہیں SDF کہا جاتا ہے۔
عراق میں الفتح پارلیمانی اتحاد کے رہنماؤں میں سے ایک، عائد الہلالی نے زور دے کر کہا کہ یہ بلیک میلنگ سب سے خطرناک مسائل میں سے ایک تھی جنہیں امریکی عراقی سلامتی کونسل کے وفد کے سامنے پیش کرسکتے تھے۔
مزید پڑھیں: الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی حکومت کا امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدوں میں باقی رہنا اس ملک کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ واشنگٹن نے فرانس سے عراق کی فوجی جنگی طیاروں کی خریداری کی مخالفت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی عراق کے ساتھ اسلحے کے معاہدوں کی کسی بھی شق پر عمل نہیں کرتے،انھوں نے ان میں سے کچھ شقوں پر دستخط کرنے کے آٹھ سال بعد عمل درآمد کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
باکو نے نینسی پیلوسی کے بیانات کی مذمت کی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز امریکی
ستمبر
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی فوج کی بربریت
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:یروشلم میں عینی شاہدین نے دو فلسطینی بچوں کے رونے کی
جولائی
امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور
اکتوبر
موٹروے کیس: کیس کا فیصلہ ،مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 20 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ
مارچ
چیٹ جی پی ٹی میں میٹنگ ریکارڈنگ اور آن لائن فائلز تک رسائی کی نئی سہولت متعارف
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں روز بروز نئی تبدیلیاں رونما
جون
الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: وزارت صحت نے نابلس کے جنوب میں 31 سالہ فلسطینی جمیل
دسمبر
فلسطین کے حامیوں کو مایوس کرنے سے دنیا میں افراتفری پھیلنے کا خطرہ
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پیر کو کہا کہ غزہ
نومبر