افغان عوام کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکہ

?️

سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف اس ملک کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی اس کاروائی کو افغانستان کے غریب عوام پر ڈاکہ قرار دیا اور فوری طور پر اپنے ملک کے اثاثوں کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے نائن الیون کے متاثرین کے لیے افغان زرمبادلہ کے وسائل کو ضبط کرنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد ہفتے کو کابل میں متعدد افراد نے احتجاج کیا اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے،مظاہرین نے امریکی فیصلے کو افغانستان کے غریب عوام پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور امریکا سے افغان عوام کو رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے جوبیدان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور روکی ہوئی رقم افغان عوام کو واپس کریں،افغان نیشن پارٹی کے سکریٹری جنرل جعفر مہدوی نے امریکی صدر کے اس اقدام پر ردعمل میں کہا کہ امریکی حکومت نے اس واقعے (11 ستمبر) کی وجہ سے افغان عوام کی رقم ضبط کر لی ہے جس میں کوئی افغان باشندہ ملوث نہیں تھا، اس کی واضح مثال حکومتی لوٹ مار ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا بھر کے افغان عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صریح چوری کے خلاف خاموش نہ رہیں، اور طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانوں کی املاک کی واپسی کے لیے تمام قانونی اور سیاسی وسائل استعمال کرے۔

مشہور خبریں۔

مصر اور اردن کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائیاں تیز، مذہبی آزادی کو خطرہ لاحق

?️ 30 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض

ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث مریضوں کےاسپتالوں میں داخلے بڑھے: اسد عمر

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی

ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بڑا بیان، بھارت سیخ پا ہوگیا

?️ 30 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان

ایران کے ساتھ معاہدے کی امیدیں کم ہو رہی ہیں: ٹرمپ

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے

ایران کے اقدامات کے بارے میں ایٹمی ایجنسی کا نیا دعویٰ

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(IAEA) نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

پاکستان کا امریکا سے تنقید کے بجائے جمہوری اصلاحات کی حمایت کا مطالبہ

?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے