عراقی فوج کے ہاتھوں موصل میں داعش کا سربراہ گرفتار

داعش

?️

سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا کے شہر موصل میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے خطرناک اور مطلوب سرغنہ کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے اس ملک کے مختلف حصوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سلسلہ میں عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں نیا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کا انسداد دہشت گردی پر مبنی تازہ ترین آپریشن صوبہ نینوا کے شہر موصل میں ہوا جہاں عراقی فورسز نے آپریشن کے دوران داعش کے ایک خطرناک سرغنہ کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے نینوا آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نینوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے تکفیری عنصر کے خلاف پہلے بھی بڑی تعداد میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات میں مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔

دریں اثناء عراقی سیکورٹی فورسز نے کل ملک کے بعض صوبوں میں الگ الگ کارروائیاں کیں جس کے نتیجہ میں عراقی فورسز انبار اور نینوا میں داعش کے پانچ دیگر تکفیری عناصر کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئیں۔

 

مشہور خبریں۔

روس نے نیٹو کو دنیا کے امن کے لیئے خطرہ قرار دے دیا

?️ 26 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے نیٹو سربراہ کے بیان پر شدید برہمی

صدر مملکت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لئے ہری جھنڈی دے دی

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک صدارتی

پی ٹی آئی نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے

اسرائیل امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے: گینٹز

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    اسرائیلی وزیر جنگ بینی نے آج پیر کو کہا

خیبرپختونخوا: وزیر اعلٰی کا بارشوں، برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کا اعلان

?️ 3 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں اور برفباری

شیخ حسینہ کو کرسی سے اتارنے والے تین طالبعلم کون ہیں؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا

او آئی سی ممالک کو فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے

اسرائیلی کے پاس غزہ جنگ کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک نامعلوم اسرائیلی قیدی کی والدہ کے مطابق اس حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے