طالبان کی عالمی سطح پر پہچان قانونی نہیں: لاوروف

طالبان

🗓️

سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق لاوروف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ طالبان کی عالمی سطح پر پہچان کا معاملہ قانونی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کا تیزی سے باہر نکلنا۔جلد بازی کا نتائج ہے اور بہت سے ہتھیار اب بھی طالبان کے ہاتھوں میں ہیں اس بات کو یقینی ہونی چاہیے کہ امریکی ہتھیار افغانستان میں غیر تعمیری مقاصد کے لیے استعمال نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو افغانستان میں داعش سے لڑنے کے لئے طالبان کی حمایت نہیں کرتا۔ طالبان کے خلاف سلامتی کونسل کی موجودہ پابندیاں ان کے ساتھ رابطے کو نہیں روکتی ہیں لہذا سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

لاوروف نے مزید کہا کہ طالبان نے روس کو ماسکو میں سفیر کے طور پر کوئی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست نہیں بھیجی ہے اور ہم ان طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں جو ہمارے شہریوں کی سلامتی اور افغانستان میں مفاہمت کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

اس سے قبل طالبان کے عبوری نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ، ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی برادری کی شرائط ناقابل قبول ہیں ، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی خدشات کو حل کیا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے ٹینکوں کا انڈونیشیائی ہسپتال پر حملہ

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ

بھارتی فوج نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرلیا

🗓️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے

شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے: مانی

🗓️ 5 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار مانی نے کہا

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع

🗓️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور

فلسطینیوں کی شاندار جیت میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم کردار

🗓️ 24 مئی 2021(سچ خبریں)  مظلومینِ فلسطین کو بارہ روزہ جنگ میں بھرپور استقامت دکھانے

ہتھیار دیں گے لیکن کسی کو مارنا نہیں؛امریکی منطق

🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ

جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ

🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں

غزہ جنگ اور یمنی فوج کی کارروائیوں سے اسرائیل کی معیشت کو بھاری نقصان

🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:مختلف عبرانی ذرائع ابلاغ نے الگ الگ رپورٹس میں مقبوضہ فلسطین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے