🗓️
سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلیمہ نے کہا کہ غزہ پر ممنوعہ بم گرائے جاتے ہیں جس ے نتیجہ میں جسم سو فیصد جھلس جاتا ہے، جیسا ہم نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے صحت کے مراکز پر حملے اور اسپتالوں میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے 12 اسپتالوں سمیت 32 دیگر مراکز صحت کو بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کے لیے کیون تیار نہیں ؟
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے وحشیانہ طریقے سے جاری ہیں جب کہ صیہونی حکومت کی جاسوسی ایجنسی موساد کے سابق سربراہ ڈینی یاتوم نے کہا ہے کہ غزہ میں الشفاء ہسپتال کو تباہ کر دیا جائے۔
غزہ میں الشفاء ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلیمہ نے کہا کہ غزہ کی صورت حال ان دنوں بہت مشکل اور خوفناک ہے، صیہونی حکومت غزہ میں خواتین اور بچوں کے خلاف انتہائی خوفناک جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک غزہ کے تقریباً آٹھ ہزار بے دفاع لوگ شہید اور اٹھارہ ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
انہوں نے غزہ کی خواتین، بچوں اور بے دفاع عوام پر غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی قابض حکومت غزہ پر حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کرتی ہے جس کے جسموں پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ابوسلیمہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کے جسم سو فیصد جل جاتے ہیں جبکہ ہم نے اس سے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی
غزہ کے الشفاء اسپتال کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں میں اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کے بارے میں کہا کہ ان کی تعداد ایک سو سے زائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر بچے اپنے رشتہ داروں کے پاس ہیں اور کوششیں کی جارہی ہیں کہ ان معصوم بچوں کو بچانے کے لیے انہیں بہترین حالت میں رکھیں۔
مشہور خبریں۔
روس اور یورپ کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی مقدونیہ کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی سفیر کو
مارچ
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں: رپورٹ
🗓️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے
مارچ
اردوغان کی دو اسٹریٹیجک غلطیاں :ترک تجزیہ کار کا تجزیہ
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے اردوغان کی بیماری اور سستی کی خبروں نے
اپریل
غزہ میں امریکہ اور اسرائیل دونوں کو منھ کی کھانا پڑی؟ پینٹاگون کے سابق مشیر کا انکشاف!
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی وزارت دفاع کے سابق مشیر نے ایک بیان میں
اکتوبر
کمزور کردارکی وجہ سے ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام سے انکار کیا، سونیا حسین
🗓️ 3 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
سعودی حکام کا صیہونی نامہ نگار کے مکہ میں داخل ہونے کا اعتراف
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے
جولائی
صیہونی پولیس نے جارحیت کہاں سے سکیھی ہے؟برطانوی اخبار کی زبانی
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے آباد کاروں کے خلاف صیہونی پولیس کے
اگست
اسرائیلی رہنماؤں کی حالیہ دھمکیاں جھوٹ ہیں:صہیونی میڈیا
🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنے ایک نوٹ میں ایران اور حزب
مئی