?️
سندھ: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کی حکومت کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی، متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور متاثرین کی آبادکاری کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو سکھر پہنچے تو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈیجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مقیم سفارتکاروں، ہائی کمشنرز اور سینئر سفارتی عملے سے ملاقات کی ہے اور انہیں ملک بھر میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں 900 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور جاں بحق افراد کے خاندان کے لیے وفاق کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے امداد جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت فی گھر 25 ہزار روپے دینے اعلان کیا۔
انہوں نے سندھ حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد ہوگی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی اور آج سے سندھ حکومت میں امدادی رقوم کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔
شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سندھ حکومت کو 15 لاکھ مچھر دانیاں اور بلوچستان حکومت کو 5لاکھ مچھر دانیاں دی جائیں گی جبکہ صاف پانی، خوراک اور ٹینٹ بھی صوبوں کا دیے جائیں گے۔
انہوں نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں بہترین اقدامات کیے ہیں، متاثرین کے لیے میڈیکل سینٹر، ڈاکٹرز، پیرا میڈک اسٹاف بھی موجود ہیں، تمام سیاسی جماعتیں مل کر اس کا مقابلہ کریں گی، بارش اور سیلاب سے اتنے بڑے نقصانات کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین افراد کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مطابات پورے کیے جائیں گے‘،اس مصیبت وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں، ملک کے معاشی حالات سب کے سامنے ہیں۔
انہوں نے افواج پاکستان، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات اُن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا ساتھ دیں گے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلابی صورتحال میں حکومت سندھ کا ساتھ دینے اور سکھر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ خدمت کا وقت ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک ہو کر مشکل کا مقابلہ کرنا ہے، سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں، شہروں اور دیہاتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام اور باقی ادارے بھی امداد دیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت عالمی امداد کی سخت ضرورت ہے، اس وقت ہمیں راشن ، مچھر دانی اور ٹینٹ کی اشد ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد امداد فراہم کریں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں، ہمیں وفاق کے ساتھ مل پر اس مشکل وقت میں صورتحال پر قابو پانا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر اسلام آباد میں سفرا کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد کے لیے ڈونرز، دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں مقیم سفیروں اور ہائی کمشنروں سے ملاقات کروں گا تاکہ انہیں چیلنج کی نوعیت اور مدد کی ضرورت سے آگاہ کیا جاسکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سفرا کو حکومت کے ریسکیو اور امدادی آپریشن سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی رچا لی؟
?️ 19 فروری 2021 خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے
فروری
علماء کرام سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر سے اظہار تعزیت کی
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) علما کرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری
دسمبر
عالمی طاقتوں کی خاموشی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم کا باعث بن رہی ہے: ڈاکٹر فائی
?️ 23 ستمبر 2024واشنگٹن: (سچ خبریں) ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر
ستمبر
جس انداز سے شاہ محمود قریشی کو پولیس کی گاڑی میں دھکیلا گیا وہ قابل مذمت ہے، رضا ربانی
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی رضا
دسمبر
یوکرین میں 2014 میں حکومت کی تبدیلی ایک بغاوت تھی: ایلون مسک
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ارب پتی اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے یوکرین میں
فروری
نتن یاہو کے خاندان کی ایک نئی درخواست
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
جون
ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ کیا ہوا ہے؛ صیہونی میڈیا
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی افواج کے میزائل حملے کے 24
ستمبر
حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم
?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے
جنوری