?️
سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتےصیہونی ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہےکیا گیا۔
الجزیرہ نیوز چینل ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے سنیچر کی صبح اعلان کیا کہ گذشہ ہفتےصیہونی ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہےکیا گیا،صیہونی سکیورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ زکریا الزبیدی اور محمد العارضہ دونوں مفرور قیدیوں کو آج صبح ناصرہ علاقہ کے جنوب میں ایک پارکنگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی میڈیا نے جمعہ کی رات بھی یہ دعویٰ کیا تھاکہ گذشتہ پیر کو اس حکومت کی جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینی قیدیوں میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیاہے، صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اطلاع دی کہ حکومت کے اہلکاروں نے دو فلسطینی قیدیوں کو شہر ناصر ہ کے جنوب سے گرفتار کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق محمود العارضہ اور یعقوب القادری صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو فلسطینی قیدی ہیں۔
صہیونی میڈیا نے ان دو فلسطینی قیدیوں کی تصویر شائع کیں جو جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،یادرہے کہ اس سے قبل جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے ایک رہنما خالد البطش نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ ان چھ فلسطینی قیدیوں پر کسی بھی حملے کرنے یا انھیں نقصان پہنچانے کا فلسطینی مزاحمت کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا، یادرہے کہ گذشتہ ہفتےجہاد اسلامی تحریک سے تعلق رکھنے والے پانچ فلسطینی قیدی اور تحریک الفتح سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی جنہیں طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع جلبوع جیل سے فرار ہو گئے ،یہ جیل صیہونی حکومت کی اہم ترین سکیورٹی جیلوں میں سے ایک ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں قیدیوں کے اس جیل سے فرار کو صیہونیوں کے لیے ناقابل برداشت شکست سمجھا جارہا ہے ،تاہم اس بے مثال واقعے کے تناظر میں ، جو اسرائیل کے لیے ایک بڑی سکیورٹی ناکامی ہے ، صیہونی حکام نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حکومت کا انٹیلی جنس اور سکیورٹی کا نظام نہایت ہی کمزور ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت نگران وزیراعظم کیلئے موزوں ترین امیدوار کی متلاشی، قیاس آرائیاں عروج پر
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی مدت 2 ہفتوں سے بھی کم
اگست
جارحین کے جرائم کے جواب میں امارات میں صنعا کے حملے
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: صنعا کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے کہا کہ
مارچ
تل ابیب کا دعویٰ آپریشن العاد کے ذمہ داروں کی گرفتاری
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے عبوری صیہونی حکومت کی فوج کے حوالے
مئی
یمنی افواج کا امریکی جنگی جہاز خلاف ڈرون اور میزائل حملہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان
اپریل
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری
وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے
مئی
نئے مشرق وسطی کا صیہونی امریکی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ حزب اللہ
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے
دسمبر
پرویز الہٰی کی اہلیہ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری