سچ خبریں:امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحرین نے اپنی انٹیلی جنس فورسز کو تربیت دینے کے لیے اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں، یاد رہے کہ اس ہفتے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے پر امریکی صدر نے سابق دشمنوں کے درمیان گہری اور وسیع تر سکیورٹی شراکت داری کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق بائیڈن مقبوضہ فلسطین اور سعودی عرب کے 4 روزہ دورے کے دوران دفاعی تعلقات پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کی یروشلم پر قابض حکومت کو گلے لگانے کی خواہش کو واضح طور پیش کریں گے، وال سٹریٹ جرنل نے بھی ایک بحرینی عہدہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو تربیت دینے کے لیے صیہونی حکومت کے سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
اس بحرینی اہلکار نے مزید کہا کہ القدس کی قابض حکومت نے بحرین کو ڈرون اور طیارہ شکن نظام فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، صیہونی حکومت نے متحدہ عرب امارات کو فضائی دفاع کے حوالے سے بھی براہ راست مدد کی پیشکش کی ہے۔