?️
(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ کراچی میں نمائش چورنگی پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا اور اب وہ پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں، اب اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، امپورٹڈ سرکار کا جبر و فسطایت کا کوئی حربہ ہمیں ڈرا نہیں سکتا ، نہ ہی یہ ہمارے مارچ کا راستہ روک سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے سلسلے میں کراچی کی نمائش چورنگی پر بھی کارکن جمع ہوئے جہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔
کراچی میں نمائش چورنگی پر شام کو کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا جبکہ پتھراؤ سے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی تاہم مظاہرین کی تعداد مزید بڑھتی گئی۔ شارع قائدین پر خداداد کالونی چورنگی اور نورانی چورنگی پر بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کےکارکنان کے پتھراؤ سے غیرملکی خبرایجنسی کے فوٹوگرافر آصف حسن زخمی ہوئے۔
لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر پولیس نے موٹر وے بند کرکے بعض ٹرک ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاہور کو دوسرےشہروں سے ملانے والے 6 اہم اوربڑے راستےمکمل طور پر بندکر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سےکوئی گاڑی شہر سےباہر نہیں جا پا رہی، پولیس کی بھاری نفری لوگوں کو ایک جگہ جمع بھی نہیں ہونے دے رہی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے، مشکلات پر شہریوں سے معذرت خواہ ہوں، ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں، بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، عمران خان اوران کے حواری وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، دھرنا سیاست یا مارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے اندرونی بحران کا سلسلہ جاری
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:ناراض صیہونیوں کے مظاہروں کے دوران ایک بار پھر صیہونی پولیس
جون
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد ایک ساتھ پہلی بار گیم شو میں شرکت
?️ 12 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی
مارچ
پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر خطبات جمعہ میں یوم آزادی پر روشنی ڈالی جائیگی
?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 8 اگست جمعۃ
اگست
صہیونیوں کے لیے حزب اللہ کے انتباہی بیان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور عرب دنیا کے
اکتوبر
روس کہاں ڈرونز تیار کر رہا ہے؟ روئٹرز کا الزام
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین
ستمبر
صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی
مارچ
نگران وزیر اعظم کا دورہ چین مکمل، مزید معاہدوں پر دستخط
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کا
اکتوبر
یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خطرناک سازشیں
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: صنعا میں نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خزانہ عبدالجبار احمد نے
دسمبر