?️
نیدرلینڈز (سچ خبریں) یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے اور آئے دن مسلمانوں کے خلاف نئی نئی سازشیں کی جارہی ہیں جبکہ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں لیکن اسلام دشمنی کی اس وقت انتہا ہوگئی جب یورپی ملک نیدرلینڈز میں زیرتعمیر ایک مسجد کو آگ لگادی گئی۔
القدس العربی اخبار نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ مغربی شہر گاؤڈا میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا، مقامی پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک 40 سالہ غیرمقامی باشندے کو حراست میں لیا ہے، آتش زدگی کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
مقامی مسلمان تنظیم کے نائب سربراہ فرید حبیبی نے بتایا کہ آتش زدگی کا شکار ہونے والی مسجد سلام میں تعمیر کام تکمیل کے مراحل میں تھا، انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فوری اقدام کیا گیا، جس کے باعث بڑی تباہی نہیں ہوئی۔
انہوں نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیا، مسلمان تنظیم کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے آتش گیر مادہ چھڑک کر مسجد کو آگ لگائی۔
دوسری جانب سوئیڈن میں اسلامو فوبیا کے باعث حملوں کا سامنا کرنے والوں کو اکثر دھمکیاں دی جاتی ہیں اور ہراساں کیا جاتا ہے۔
اس تناظر میں سوئیڈش کرائم انویسٹی گیشن کونسل نے 2016ء سے 2018ء کے دوران اسلام دشمنی پر مبنی حملوں کا سامنا کرنے والے 500 افراد سے متعلق رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کا نشانہ بننے والوں کی اکثریت کو دھمکیوں اور ہراس کا سامنا رہا۔
کونسل کے محقق جوہانا اولسریڈ نے بتایا کہ متاثرین افراد میں مسلمانوں کی نمایاں خصوصیات موجود نہیں تھیں، جس کا مطلب ہے کہ ہر مسلمان پر حملہ ہو سکتا ہے، جو لوگ مذہبی لباس پہنتے ہیں اور اپنے مسلمانوں کے ساتھ میڈیا میں نمایاں ہیں، ان پر حملہ ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، مسلمان خواتین پر ہیڈ اسکارف پہننے کی وجہ سے گلیوں اور سوشل میڈیا پر اسلامو فوبیا کے تحت اکثر حملہ کیا جاتا ہے۔
کونسل کی ایک اور محقق لیزا والن نے بتایا ہے کہ اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز حملوں کے خوف سے مسلمان سیاست سے دور رہتے ہیں۔
گرین پارٹی کی شریک چیئر پرسن اور امور مساوات کی وزیر مارٹا اسٹینیوی نے اس رپورٹ کے بارے میں اپنے جائزے میں کہا کہ مسلمان خواتین پر کس طرح حملہ کیا گیا، ان کے سر سے اسکارف کو جبراً ہٹا کر زمین پر پھینک دیا گیا، ان کے چہروں پر تھوکا گیا اور انہیں توہین کا نشانہ بنایا گیا، میرے نزدیک یہ تمام حرکات دہشت ناک ہیں اور کہیں زیادہ وسیع پیمانے کی رپورٹ پر حکومت کا سرعت سے کام کرنا مجھے مناسب لگتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مفتاح اسماعیل کا مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کا اعتراف
?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی بلند
ستمبر
"امل” اور حزب اللہ کے بغیر اہم فیصلے برداشت نہیں کیے جا سکتے: لبنانی وزیر
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر انتظامی ترقی فادی مکی نے المیادین سے
اگست
سڈنی میں مسلح حملے کے بہانے؛ 1951 میں بغداد کے یہودیوں کے خلاف "ہگانا” کے جرائم کی تکرار
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: سڈنی میں اتوار کا حملہ 1951 میں بغداد میں ہاگانا
دسمبر
حماس کو تباہ کرنا ناممکن
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جنوری
ایران کےے 22ویں کامن یو اے وی کی نقاب کشائی اسرائیل کے لیے ایک بڑا جھٹکا : عطوان
?️ 20 اپریل 2022معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں صیہونیوں کے
اپریل
سول و عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کےخلاف جنگ ہیں، وزیر دفاع
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
مئی
امریکی شہریوں کی نظر میں اپنے ملک کی معیشت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے ملک کی
جون
قسام کے مجاہدین صیہونیوں کے لیے موت کے فرشتے
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور
نومبر