صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

صیہونی

?️

سچ خبریں:پیر کے روز درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے ایک تازہ ترین واقعہ میں درجنوں صیہونی آباد کاروں نے پیر کے روز صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق آبادکار باب المغربہ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور وہاں اشتعال انگیز کارروائیاں کیں، یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سربراہ خالد مشعل نے کہا تھا کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کو یہودیانے یا اس کی تقسیم اور تباہی نیز قابضین کی طرف سے کسی مذہبی یا سیاسی حکمرانی کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کا ٹیلی ویژن چینل اس سے قبل تسلیم کرچکا ہے کہ حکومت کا حفاظتی ادارہ مسجد الاقصیٰ پر حملے کے نتائج کے بارے میں فلسطینی گروہوں کے انتباہات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا

?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ

عمران خان نے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

?️ 22 اکتوبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

استنبول کے میئر کی گرفتاری؛ اردگان کے زوال کا آغاز یا اقتدار کا استحکام؟  

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری صرف ایک قانونی

ترکی کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے صہیونیوں کی درخواست مسترد

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اتوار کی رات انکشاف کیا کہ ترکی نے

صدر اور وزیراعظم کا شہدا معرکہ حق کو بھرپور خراج عقیدت، اہلخانہ کی کفالت کا اعلان

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم

نواں جائزہ تاخیر کا شکار، حکومت کی آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کی درخواست

?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے

سپیس ایکس کے چاروں سیاح کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس پہنچ گئے

?️ 19 ستمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) سپیس ایکس کے چاروں سیاح خلا میں تین دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے