صیہونیوں کو حزب اللہ کا فیصلہ کن جواب ایک اعزاز ہے: عرب نیشنل کانفرنس

حزب اللہ

?️

سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ تحریک کے عرب اور بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صہیونیوں کو  اس تحریک کا جواب قابل فخر ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عرب نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل مجدی المعصراوی نے لبنانی حزب اللہ کے عرب اور بین الاقوامی تعلقات کے انچارج عمار المساوی سے گفتگو کرتے ہوئے مزاحمت کو جنوبی لبنان میں صہیونی حملوں کا فیصلہ کن جواب دینے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے زور دیا کہ عرب نیشنل کانگریس کو حزب اللہ کے لبنان میں کھڑے ہونے اور کسی بھی صہیونی جارحیت کا جواب دینے کے لیےاس تحریک کی تیاری کو برقرار رکھنے پر فخر ہے، عرب عہدیدار نے لبنان کی مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حزب اللہ کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہ ، کہا کہ لبنان پر اقتصادی پابندیوں کا مقصد امریکی ، مغربی اور صہیونی آمریتوں کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے۔

المعصراوی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان 33 روزہ جنگ کے بعد تنازعات کے اصولوں کو قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا، آخر میں انہوں نے لبنان کے لیے ایسی کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ کیا جو خطے کے بحرانوں کو حل کرنے کے لیے جامع حل پیش کرنے کے قابل ہو اور لبنان کو بدعنوانی سے بچانے نیز بیرونی ممالک میں کھاتے کھولنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرے۔

واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے گزشتہ بدھ کی شام جنوبی لبنان میں کچھ اہداف پر حملہ کیا جس کا حزب اللہ نے جواب دیا،حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بھی اس ہفتے زور دیا کہ حزب اللہ تنازعہ نہیں چاہتی لیکن اگر صہیونیوں کی طرف سے جارحیت ہوئی تو اس کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

ایمنڈ نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ

عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی:امجد خان نیازی

?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پینل آف چئیر امجد خان نیازی کا کہنا ہے

شبیر احمد شاہ کی غیرقانونی حراست کو چار سال مکمل، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 19 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر

یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا

بائیڈن کا ایک بار پھر چیک اپ، وجہ؟

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر نے کہا کہ وہ آج بدھ

غزہ کے لوگ کون سی جنگ لڑ رہے ہیں: اقوام متحدہ کا بیان

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے غزہ میں غیر

پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کا امکان

?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اسرائیل مخالف مظاہروں کا اعلان

?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں سیاسی اور عوامی گروہوں کی  طرف سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے