?️
شنگھائی تعاون تنظیم کا عالمی حکمرانی کا منشور بروقت اور رہنمائی کرنے والا اقدام ہے:بیجنگ
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ عالمی حکمرانی کا وہ منصوبہ جو اس اجلاس میں پیش کیا گیا، وقت کی ضرورت اور رکن ممالک کی ذمہ داریوں کا عکاس ہے۔
تیانجین میں اختتامی اجلاس کے بعد وانگ یی نے تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمکبایف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا بڑی تبدیلیوں، علاقائی عدم استحکام، معاشی رکاوٹوں اور بڑھتی ہوئی اینٹی-گلوبلائزیشن تحریکوں کا سامنا کر رہی ہے۔ ایسے وقت میں صدر شی جن پنگ کی طرف سے پیش کیا گیا یہ اقدام بروقت اور رہنمائی کرنے والا ہے۔
وانگ یی کے مطابق، یہ منصوبہ عالمی برادری کے مطالبات اور دورِ حاضر کی فوری ضرورتوں کے عین مطابق ہے اور پیش ہوتے ہی مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی حکمرانی کے اس منصوبے کی بنیاد پانچ اصولوں پر ہے:
چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یہ اصول اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد کے عین مطابق ہیں اور ان کا مقصد عالمی نظام کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بناتے ہوئے زیادہ مؤثر اور منصفانہ انداز میں چلانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اس منصوبے کو عالمی امن، کثیرالجہتی اور مشترکہ ترقی کی علامت سمجھتا ہے۔ چین ہر حال میں تاریخ کے درست رخ پر کھڑا رہے گا، تعاون کو فروغ دے گا اور محاذ آرائی کو مسترد کرے گا۔
یاد رہے کہ اجلاس کے اختتام پراعلامیہ تیانجین 2025 جاری کیا گیا جس میں صدر شی جن پنگ کے عالمی حکمرانی کے منصوبے کی تائید کی گئی۔ اس اعلامیے میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، فلسطین کے مسئلے پر حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت جیسے نکات بھی شامل تھے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 16 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی
اکتوبر
دمشق جنگ نہیں چاہتا، اسرائیل مقبوضہ شامی علاقوں سے پیچھے ہٹے
?️ 15 اکتوبر 2025دمشق جنگ نہیں چاہتا، اسرائیل مقبوضہ شامی علاقوں سے پیچھے ہٹے شدت
اکتوبر
Johann Gutenberg faces tough questions during news conference
?️ 30 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
فیکٹ چیک: بھارتی میڈیا پر کراچی پر حملے کی ویڈیو جعلی ہے
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے
مئی
بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
دسمبر
شام میں دہشتگروں کے کیمیائی حملوں کے منصوبے
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:روس کا کہنا ہے شام کے شہر ادلب میں ایک بار
جولائی
مشرق وسطیٰ میں امارات کا کردار مثبت اور فعال ہے: بشار اسد
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور متحدہ عرب امارات کے صدر
مارچ
غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کا انسانیت سوز طوفان
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: صنعاء کے السبعین اسکوائر پر غزہ کے مظلوم عوام کی
جون