حزب اللہ امام موسیٰ صدر کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے صہیونی دشمن کا مقابلہ کرے گا

حزب اللہ

?️

حزب اللہ امام موسیٰ صدر کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے صہیونی دشمن کا مقابلہ کرے گا
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن حسن عزالدین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امام موسیٰ صدر کے نظریات اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ صہیونی دشمن اور لبنان کے اندرونی چیلنجوں کے مقابلے میں قومی وحدت اور مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بات صور میں منعقدہ امام موسیٰ صدر اور ان کے ساتھیوں کے اغوا کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عزالدین کے مطابق، امام موسیٰ صدر نے لبنان آکر سب سے پہلے شیعہ برادری کو اس کے شایانِ شان مقام پر واپس لانے کی کوشش کی اور اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل سمیت متعدد ادارے قائم کیے۔
انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ صدر نے لبنانی عوام کو صہیونی خطرات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ دشمن عرب و مغربی قوتوں کی پشت پناہی سے خطے میں قابض ہے۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے مختلف مذاہب اور فرقوں پر مشتمل کمیٹی برائے حمایت جنوب تشکیل دی اور بعد میں حرکت المحرومین اور پھر مزاحمتی تنظیم امل کی بنیاد رکھی، جو پورے لبنان میں پھیلی۔
حزب اللہ کے اس رہنما نے کہا کہ امام موسیٰ صدر ہمیشہ زور دیتے تھے کہ تعلیم حاصل کرنا، اسلحہ اٹھانا اور تیاری کرنا قومی ذمہ داری ہے، کیونکہ وطن خطرے میں ہے۔‘‘ ان کے مطابق، آج بھی لبنان کے لیے یہی پیغام سب سے زیادہ اہم ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکی اور صہیونی دباؤ کے تحت مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
عزالدین نے سوال اٹھایا کہ اگر مزاحمت واقعی ختم ہو چکی ہے جیسا کہ دشمن دعویٰ کرتا ہے، تو پھر امریکی کانگریس کے وفود اور حکومتی نمائندے مسلسل بیروت آکر مزاحمت کے ہتھیاروں پر کیوں اصرار کر رہے ہیں؟ ان کے بقول، اصل وجہ یہ ہے کہ دشمن جانتا ہے جب تک لبنان میں حقیقی قوت اور ارادہ موجود ہے، اسے اطمینان نہیں مل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن لبنان کے ساتھ وہی منصوبہ دہرانا چاہتا ہے جو شام میں کیا گیا، یعنی طاقت کے ڈھانچے کو ختم کر کے ملک کو جارحیت کے لیے بے بس کر دینا۔
حسن عزالدین نے دوٹوک کہا ہم اپنا اسلحہ کبھی نہیں ڈالیں گے، کیونکہ ہتھیاروں سے دستبرداری دراصل لبنان کو دشمن کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان:سرحد پار سے فائرنگ، 4 اہلکار شہید ، 6 زخمی

?️ 5 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاک، افغان سرحد پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے

پنجاب اسمبلی حملہ کیس، مسلم لیگ (ن) کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 19 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)کینٹ کچہری لاہور نے 16 اپریل کو ہونے والے وزیراعلیٰ

زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ

?️ 6 نومبر 2025زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ امریکی شہر نیویارک کے

مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی وسیع یلغار

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور کیمپوں میں

سپریم کورٹ کی عمران خان کے وکلا کو جاری ہدایت پر وکلا کا اظہار تعجب

?️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیئرمین پی

امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:  محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے

توشہ خانہ کیس کی تفتیش نیب کے ترمیم شدہ قانون کے مطابق کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی

ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی سرخی لکیر نہیں: امریکی نائب صدر

?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک نئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے