حکومت کے مخالفین بغض و عناد میں جل کر خاک ہو جائیں گے،فواد چوہدری

?️

لاہور(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ حکومت کے خلاف بغض و عناد رکھنے کے باعث حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف نہیں کرتے ، اپوزیشن والے خود ہی عمران خان کے بغض و عناد میں جل کر خاک ہو جائیں گے اور وزیر اعظم  عمران خان عوام اور پاکستان کی ترقی کے لیے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اپنے ارکان ان کی قیادت سے ناراض ہیں، اپوزیشن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، خود تھک کر ہلکان ہوجائے گی، ان کے خلاف ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، سو سنار کی ایک ہوہار کی، ان کو اپنی کوشش کرنے دیں، جب یہ تھک جائیں گے تو ہم اپنے پتے شو کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن آپس میں تقسیم ہے، ان میں کوئی اتفاق اور اتحاد نہیں، گزشتہ روز آپ نے مریم نواز کے آصف زرداری کے بارے میں خیالات سنے، اسی طرح پوری مسلم لیگ (ن) آصف زرداری کے بارے میں کوئی اچھے خیالات نہیں رکھتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے بعد ہماری حکومت نے اگلے مرحلے میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کے غریب اور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سماجی فلاح و بہبود کے وژن کے تحت ہماری حکومت غریب اور پسے ہوئے طبقے کے لیے احساس پروگرام لے کر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ابھی احساس پروگرام شروع کر رہی تھی کہ عالمی وبا کورونا آگیا، جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا لیکن وزیراعظم کی قیادت میں جس طرح ہماری حکومت نے کورونا کی وبا کا مقابلہ کیا اس کی دنیا نے تعریف کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے فوری بعد ہمیں جس چیلنج سے نمٹنا پڑا وہ افغانستان کی صورتحال تھی، اس کے اثرات بھی پاکستان کی معیشت پر پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام مشکل حالات کے دوران پاکستان نے اندورنی طور پر کچھ اہم اقدامات کیے جن کے باعث پاکستان کی کنسٹرکشن کی صنعت نے شاندار ترقی کی جبکہ ہماری برآمدات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار لائق تحسین ہے، انہوں نے جو ترسیلات زر بھیجیں ان سے پاکستان کی معشیت کو استحکام دینے میں سہارا ملا۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم نے عوام کو بڑا معاشی پیکج دیا، ایسے وقت میں جب دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں ہماری حکومت نے قیمتیں کم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ایسے وقت میں پیٹرول کی قیمتیں کم کی ہیں جب روس، یوکرین تنازع کے باعث عالمی سطح پر اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے سفید پوش طبقے کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجے کی سہولت دی اور گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے غریب، متوسط اور سفید پوش طبقے کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے آج اعلان کردہ صنعتی پیکج مڈل کلاس طبقے کے لیے خوشحالی لائے گا، اس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں صنعت کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو کام کر رہے ہیں اس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مشہور خبریں۔

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا گوادر کا دورہ، سی پیک کی اہمیت پر بریفنگ

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد، گوادر: (سچ خبریں) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری

100 سے زائد انسانی حقوق اور امدادی اداروں نے غزہ میں بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کیا

?️ 25 جولائی 2025100 سے زائد انسانی حقوق اور امدادی اداروں نے غزہ میں بھوک

استنبول تباہ کن زلزلے کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا سنگین انتباہ

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے ترکی

پاکستان نے صیہونیوں کے خلاف اتحاد کی اپیل کی ہے

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے صیہونی حکومت کے لیے مغربی

مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں: بلوچستان حکومت

?️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں)کورونا وبا کے  تیزی سے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے

وزیر اعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی

?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی

امریکہ اور نیٹو کا روس سے محاذ آرائی کا کوئی ارادہ نہیں:امریکی وزیر دفاع

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع نے ایک بار پھر یوکرین میں تنازعات کے

قطر کا شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے